Book Name:Ameer Muawiya ke Aala Ausaf
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت امیر مُعَاوِیہ رَضِیَ اللہُ عنہ اونچے رُتبے والے تھے، اپنے وقت کے خلیفہ تھے، بادشاہ تھے، انداز مبارَک کیسا تھا...؟ سنیئے! ایک مرتبہ حضرت جَبَلَہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرت امیر مُعَاوِیہ رَضِیَ اللہُ عنہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوئے، اس وقت آپ کے گلے میں رسی تھی اور ایک بچہ اسے کھینچ رہا تھا۔ حضرت جَبَلَہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حیرت سے عرض کیا: اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن !آپ اس طرح بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں؟ فرمایا: میں نے نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فرماتے سنا ہے :جس کا کوئی بچہ ہو تو وہ اس کے ساتھ بچہ بن جائے۔([1])
ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ حضرت سیدنا ابو سفیان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتےہیں:میں حضرت امیر مُعَاوِیہ رَضِیَ اللہُ عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا،آپ رَضِیَ اللہُ عنہ کمر کے بل لیٹے تھے اور آپ کے سینے پر ایک بچہ تھا جس کے ساتھ آپ کھیل رہے تھے ۔میں نے یہ دیکھ کر عرض کی: اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن!اس بچے کو ہٹادیں ۔ فرمایا:میں نے رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فرماتے سنا ہے :جس کا کوئی بچہ ہو تو وہ اس کے ساتھ بچہ بن جائے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! اسے کہتے ہیں: Situational Leadership سچویشنل لیڈرشپ یعنی موقع شناس لیڈر بننا۔ جیسا موقع ہو، ویسا بن جانا * اگر ہم افسر ہیں تو آفس میں ہیں، اپنے