Book Name:Ameer Muawiya ke Aala Ausaf
نے ارشاد فرمایا: جنّت کی چابی نمازہے ۔ ([1])
لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیےکہ پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں ادا کریں ۔ اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
ہر عبادت سے برتَر عبادت نماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز
قلبِ غمگین کا سامانِ فرحت نماز ہے مریضوں کو پیغامِ صحت نماز
نارِ دوزخ سے بیشک بچائے گی یہ رَبّ سے دِلوائے گی تم کو جنّت نماز
پیارے آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے یہ قلبِ شاہِ مدینہ کی راحت نماز
بھائیو! گر خُدا کی رضا چاہئے آپ پڑھتے رہیں باجماعت نماز
آؤ! مسجد میں جھک جاؤ رَبّ کے حُضُور تم کو دِلوائے گی حق سے رِفعت نماز
یاخُدا! تجھ سے عطّاؔر کی ہے دُعا مصطفےٰ کی پڑھےپیاری اُمّت نماز
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:نیک اعمال
پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے نمازی، گُنَاہوں سے بچنے ، صحابۂ کرام اور اہل بیت اطہار رَضِیَ اللہُ عنہم کی محبّت پانے، فیضانِ اولیا حاصل کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : نیک اعمال رسالے سے روزانہ جائزہ لیناہے۔