Ameer Muawiya ke Aala Ausaf

Book Name:Ameer Muawiya ke Aala Ausaf

ہوا ہے اور  عشق یہ کہتا ہے کہ

ان کےہر نام و نسبت پہ نامی درود                                    ان کےہر وقت و حالت پہ لاکھوں سلام([1])

وضاحت:یعنی نبی پاک   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   کے نام ِپاک ہوں یا آپ سے نسبت رکھنے والی کوئی چیز  ، اس پر درود ہی درود ہوں، آپ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   کے ہر وقت و حالت(مثلاًوہ وقت جب زبانِ پاک پر نامِ مُعَاوِیہ آیا اس وقت پر بھی )  لاکھوں سلام ہوں۔

مُعَاوِیہ نام کے مَعَانی

خیر! عربی لغت میں نامِ مُعَاوِیہ کے جو مَعَانِی آئے ہیں، وہ بھی سُن لیجئے!*عربی لغت کی بڑی ہی مشہور کتا ب ہے لِسَانُ الْعَرَب ؛اس میں ہے: ایک ستارہ ہے، جو رات کے پچھلے پہر چمکتا ہے اور بہت روشن اور چمکدار ہوتا ہے، اس ستارے کو مُعَاوِیہ کہتے ہیں،([2])اِس معنی کے لحاظ سے نہایت روشن اور چمکدار کردار والا جو آدمی ہو اسے مُعَاوِیہ کہیں گے۔

خدا کے فضل سے ملی، اُنھیں وہ عظمتِ گراں      کوئ نہ تول پائے گا، جلالتِ مُعَاوِیہ

ڈھال بننے والے صحابی

پیارے اسلامی بھائیو! لغت میں لفظِ مُعَاوِیہ کا ایک اور بہت خوبصُورت معنیٰ ہے، لوگ کسی شخص کی غیبت کر رہے ہوں، پیٹھ پیچھے بُرائیاں کر رہے ہوں، یہ سُن کر ایک بندے کو غیرت آئے، دُکھ ہو کہ میرے مسلمان بھائی کی بُرائی کی جا رہی ہے، چنانچہ وہ ان غیبت کرنے والوں کو ٹوک دے، اپنے مسلمان بھائی کے لئے ڈھال بن جائے، ایسے شخص کو مُعَاوِیہ کہتے ہیں۔ ([3])


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:308۔

[2]...لسان العرب، جلد:15، صفحہ:108 بتصرف۔

[3]... تاج ُالعُرُوس، جلد:39، صفحہ:129 بتصرف۔