Book Name:Ameer Muawiya ke Aala Ausaf
تک پہنچا۔([1])
آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*ہر ہفتے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر عشاء کے بعد (تقریباً 8:15 منٹ پر )اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا جس میں امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں*شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں نور العرفان کے 72 مدنی پھول (قسط:2) رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * اللہ پاک نے نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو کئی معجزات عطا فرمائے جن میں سے ایک بہت ہی منفرد ، ممتاز اور نمایاں معجزہ معراج ہے۔آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رات کے تھوڑے سے حصے میں ساتوں آسمان ، عرش و کرسی سے بھی اُوپر تشریف لے گئے