Ameer Muawiya ke Aala Ausaf

Book Name:Ameer Muawiya ke Aala Ausaf

شیطان نے نماز کے لئے جگایا

 پیارے اسلامی بھائیو! حضرت امیر مُعَاوِیہ   رَضِیَ اللہُ عنہ  نماز سے بہت محبّت فرمایا کرتے تھے، اس تعلق سے ایک خُوبصُورت واقعہ سنیئے! حضرت علامہ جَلالُ الدِّیْن رومی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  مَثنوی شریف میں بیان فرماتے ہیں: ایک روز آپ    رَضِیَ اللہُ عنہ   کے گھر میں داخل ہوکر کسی نے آپ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا تو آپ    رَضِیَ اللہُ عنہ   نے پوچھا:تو کون ہے؟ اورکس لئے تو نے مجھے جگایا ہے؟تو اس نے جواب دیا: میں شیطان ہوں۔ آپ نے حیران ہوکر پوچھا: تیرا کام تو انسان سے گناہ کرانا ہے اورتونے مجھے نماز کے لئے جگاکر مجھے نیک عمل کرنے کا موقع دیا،اس کی وجہ کیا ہے ؟تو شیطان حِیْلوں بہانوں سے بات ٹالنے لگا،مگر آپ   رَضِیَ اللہُ عنہ   نے اسے پکڑے رکھا ،بالآخر اس مَرْدُود نے بتا ہی دیا کہ میں جانتاہوں کہ اگر سوتے رہنے میں آپ کی نمازِ فجر قضاہوجاتی تو آپ خوفِ خدا سے اس قدر روتے اوراس کثرت سے توبہ واِسْتِغْفار کرتے کہ خدا کی رحمت کو آپ کی بے قراری وگریہ و زاری پر رحم آجاتا اوروہ آپ کی قضا نماز قبول فرماکر ادا نماز سے کئی  گنازیادہ اجر وثواب عطافرما دیتا چونکہ مجھے خدا کے نیک بندوں سے بُغْض وحَسَد ہے، اس لئے میں نے آپ کو جگادیا تاکہ آپ کو کچھ زیادہ ثواب نہ مل سکے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! نماز بہت بابرکت عِبَادت ہے ، اللہ پاک کی رضا اور جنّت دلانے والا عمل ہے ۔ پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ    صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    نے فرمایا: اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے کہ میں نے تمہاری اُمت پر (دن رات میں )5نمازیں فرض کی ہیں اور میں نے یہ عہدکیا ہے کہ جو اِن نمازوں کی اُن کے وقت کے ساتھ پابندی کرے گا میں اس کو جنّت  میں داخل فرماؤں گا ۔([2])* ایک اور روایت میں ہے:نبی پاک   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    


 

 



[1]...مثنوی مع شرح بحرالعلوم، دفتر دوم ، بیدار کردن ابلیس معاویۃ را...الخ، جلد:2، صفحہ:328-345 مفہوماً۔

[2]...ابو داود ، کتاب الصلاۃ، باب فی المحافظۃ علی وقت الصلوات، صفحہ:82، حدیث:430ملتقطاً۔