Book Name:Ameer Muawiya ke Aala Ausaf
آخر میں مُبَلِّغ نے نیک اعمال رسالے کا تعارُف کروایا، رسالہ نیک اَعْمَال میں دَرْج نیکیوں بھری زِندگی گزارنے کے مدنی پھول دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی، اس رسالے کی صُورت میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کی اِصْلاحِ اُمَّت کیلئے کُڑھن دیکھ کر میں نے ہاتھوں ہاتھ بیعت کیلئے نام دے دیا اور عطّاری بَن گیا، وقت کے ولئ کامِل سے نسبت کیا ہوئی، دِل گُنَاہوں سے بیزار اور نیکیوں کی طرف مائل ہو گیا، میں نے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کو دِل وجان سے اپنا لیا، اس کی برکت سے میرے اَخلاق سَنْوَرنے لگے، میری اس تبدیلی کا میرے گھر والوں پر بھی اچھا اَثر ہوا، الحمد للہ! آہستہ آہستہ پورا گھرانہ ہی قادری، رضوی، عطّاری ہو گیا، گھر میں نمازوں کی پابندی شروع ہو گئی، فلمیں ڈرامے، گانے باجے بند ہو گئے اور گُنَاہوں بھرے چینلز کی جگہ مدنی چینل چلنے لگ گیا۔
خوب مَدنی قافِلوں کی دھوم ہو نیک ہو امَّت اے نانائے حسین!
مَدنی اِنعامات کی ہو ریل پیل نیک ہو امَّت اے نانائے حسین!([1])
نوٹ: اب مدنی قافلے کو قافلہ اور مدنی انعامات کو نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رَجَب شریف کا مبارک مہینا جاری و ساری ہے، نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رجب تشریف میں یہ دُعا پڑھا کرتے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
ترجمہ: اے اللہ پاک! تُو ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرما اور ہمیں رمضان