Ameer Muawiya ke Aala Ausaf

Book Name:Ameer Muawiya ke Aala Ausaf

ہیں*آپ خُود بھی صحابی ہیں*آپ کے والِدِ محترم حضرت ابوسفیان   رَضِیَ اللہُ عنہ  بھی صحابی ہیں * آپ والدۂ محترمہ حضرت ہند     رَضِیَ اللہُ عنہا    بھی صحابیہ ہیں*آپ کی بہن حضرت اُمِّ حبیبہ     رَضِیَ اللہُ عنہا  صحابیہ بھی ہیں اور ہم مسلمانوں کی اَمِّی جان یعنی محبوبِ ذیشان   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    کی زوجہ محترمہ بھی ہیں۔

چونکہ حضرت امیر مُعَاوِیہ   رَضِیَ اللہُ عنہ  ہماری اَمِّی جان کے بھائی ہیں، اس لئے عُلَمائے کرام آپ کو خَالُ الْمُسْلِمِیْن (یعنی مسلمانوں کے ماموں جان) کہتے ہیں۔

*آپ کانامِ پاک: معاویہ*کنیت: اَبُو عَبْدُ الرَّحْمٰن جبکہ*ناصِرُ الدِّیْن (یعنی دِین کے مدد گار)، ناصِرُ الْحَقّ (یعنی حق کے مدد گار) آپ کے اَلقاب ہیں*حضرت امیر مُعَاوِیہ   رَضِیَ اللہُ عنہ   پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   کے اِعْلانِ نبوت فرمانے سے 5 سال پہلے مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے*آپ کا قد مبارک دَرَاز (یعنی لمبا) تھا*رنگت سفید اور خوبصُورت*شخصیت رُعْب دار تھی*سر اورداڑھی مبارک میں مہندی لگایا کرتے تھے*بہت حِلْم والے، بُردبار، باوقار، مالدار، لوگوں میں سردار ، کرم فرمانے والے اور انصاف قائِم کرنے والے تھے *عَلّامہ حُسَین بن محمد   رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرت امیر مُعَاوِیہ   رَضِیَ اللہُ عنہ   رُعب و دبدبہ والے، دُور اندیش، بہادر، سخی اور بُرْدبار بادشاہ تھے*حضرت امیر مُعَاوِیہ   رَضِیَ اللہُ عنہ   نے صلح حُدَیبیہ کے دِن یعنی 6 ہجری میں اسلام قبول کیا۔([1])

پیارے آقا   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   کی پیاری عادت

پیارے اسلامی بھائیو! بعض دفعہ لفظِ مُعَاوِیہ کے معنیٰ سے متعلق شیطان وسوسے دِلاتا ہے کہ اس کا معنیٰ اچھا نہیں ہے۔ اس تعلق سے ایک قاعِدہ یاد رکھئے! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی


 

 



[1]...فیضانِ امیرِ معاویہ، صفحہ:15-25ملتقطاً۔