Book Name:Ameer Muawiya ke Aala Ausaf
اور کائنات کی سرحدیں پار کرکہ لامکاں کی سیر فرما کر زمین پر جلوہ گر ہوئے ۔ واقعہ معراج کی تفصیل جاننے کیلئے مطالعہ کریں مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب فیضان معراج۔ یہ کتاب مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 90 روپے میں قیمتاً حاصل فرمائیں، خود بھی مطالعہ فرمائیں، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔
*الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رَجَب شریف کے مبارک ایام میں خصوصی طور پر نفل روزے رکھنے کا ذہن دیا جاتا ہے، کثیر اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس مبارک مہینے میں نفل روزے رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں، اس کے ساتھ یوسی سطح پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے،تمام اسلامی بھائیوں سے التجا ہے کہ سحری اجتماعات میں بھی شرکت کریں اور نفل روزے رکھنے کی بھی کوشش فرمائیں۔
الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں رجب شریف کے روزوں کی بھی دُھوم دھام ہوتی ہے۔ آپ بھی امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کردہ رَجَب شریف کے روزوں کی تحریک میں شامِل ہو جائیے! اس تحریک میں * 7روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرنے والے ممتاز (Best)* 4 روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرنے والے بہتر (Better)* 2روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرنے والے مناسب (Good)کیفیت والے شمار کئے جائیں گے۔ ہمت کیجئے! نیّت کیجئے!آپ بھی اس تحریک کا حصّہ بنئے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرماے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم