آپ کے تأثرات

ماہنامہ ستمبر 2021

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مفتی محمد عارف خان چشتی نظامی(مدرس مرکزی دارُالعلوم G-9 / 4 اسلام آباد) : مَا شآءَ اللہ! دعوتِ اسلامی نے دیگر کُتب کی طرح “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو بھی دیدہ زیب بنایا ہے جو کہ پڑھنے والے کے لئے پہلی کشش ہے ، اس ماہنامہ میں بہت سے معلوماتی مضامین ہیں ، تجارت کے احکام ، علمی فقہی جدید مسائل ، “ بچّوں کا ماہنامہ “ اور “ اسلامی بہنوں کا ماہنامہ “ جو کہ بڑی محنت سے تیار کئے گئے ہیں۔ یہ ماہنامہ عوام و خواص کے لئے یکساں مفید ہے ، ایک مستند اور ذمّہ دار تنظیم کا یہ ماہنامہ ہر لحاظ سے بدعملیوں اور بدعقیدگیوں سے پاک ہے اس لئے اسے ہر ایک مسلم تک پہنچنا چاہئے۔

(2)مولانا محمد نوید عطّاری مدنی(دارُالافتاء اہلِ سنّت ، حیدرآباد) : آپ (ابورجب محمد آ صف مدنی)  کا مضمون “ کیرئیر بہتر بنانے کے 30 طریقے “ پڑھا ، مواد بہت فائدے مند اور ترتیب بہترین ہے۔ بَارَکَ اللہُ فِی عِلْمِکَ وَ عَمَلِکَ و قَلَمِکَ۔

(3)بنتِ اسلم مدنیہ (جامعۃُ المدینہ للبنات ، رحیم یار خان) : ما شآءَ اللہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ واقعی “ فیضانِ مدینہ “ ہے ، اس میں موجود ہر تحریر خصوصاً “ دارُالافتاء اہلِ سنّت “ کے تحریری فتاویٰ جات اپنی مثال آپ ہیں۔ اس ماہنامہ میں دینی معلومات کے ساتھ ساتھ روز مرہ زندگی کے دنیاوی معاملات کے حوالے سے بھی دلچسپی کا سامان کیا گیا ہے۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایسا دلچسپ میگزین ہے کہ بچّوں کو بھی اس کا انتظار رہتا ہے۔

متفرق تأثرات

(4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہترین ، دل چسپ اور وسیع اسلامی معلومات کا خزانہ ہے۔ (سیّد طفیل رضا ، حیدرآباد)

(5)مَا شآءَ اللہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت اچھا میگزین ہے ، اس میں بچّوں کے مضامین ، اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل اور ان کے علاوہ مختلف مضامین معلومات کا خزانہ سموئے ہوئے ہیں ، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی اور عروج عطا فرمائے۔ (علی حسین ، ڈیرہ اللہ یار ، بلوچستان)

(6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک بہت اچھا میگزین ہے ، اس میں بچّوں کے لئے بہت اچھے اچھے مضامین شامل کئے جاتے ہیں ، اللہ پاک اس کی مجلس کو خوب برکتیں عطا فرمائے ، اٰمین۔ (اریب احمد ، بورے والا)

(7)میرا مشورہ یہ ہے کہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بچّوں کے ماہنامہ میں اضافہ کردیا جائے کیونکہ بچّے اس میں بہت دلچسپی لیتے ہیں۔ (غلام رسول ، کراچی)

(8) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، اچھی اچھی کہانیاں پڑھنے کو ملتی ہیں اور حروف ملانے اور جملے تلاش کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ (افرح عطّاریہ ، عمرتقریباً 9سال ، کراچی )

(9) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں مضمون : “ اسلام میں مزدوروں کے حقوق “ اور “ بچّہ ہمیں دیکھ کر کیا سیکھتا ہے؟ “ اچھے لگے ، قسط وار سلسلہ “ شانِ حبیب بزبانِ حبیب “ بہت زبردست ہے۔ ایک ناقص عرض ہے کہ میٹر کا کلر بلیک ہو ، وائٹ میٹر بلو بیک گراؤنڈ میں پڑھنے میں آزمائش ہوتی ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ اٰمین (اُمِّ یاسر ، رُکن عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ، کراچی)


Share