اوراد و  وظائف

ماہنامہ ستمبر 2021

آفتوں سے گھر کی حفاظت

 “ یَاوَالِی “ جو کوئی کورے پیالے پر لکھ کر اس میں پانی بھر کر گھر کے دَرودیوار پر ڈالے تو اِن شآءَ اللہ وہ گھر آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ (مدنی پنج سورہ ، ص256)

نظرِ بد اور ہاتھ پاؤں کے درد سے نجات

 “ یَاحَيُّ يَاقَيُّوْمُ “ 786بار کاغذ پر لکھ (یا لکھوا) کر تعویذ کی طرح لپیٹ کر پلاسٹک کوٹنگ کرکے ریگزین یا کپڑے وغیرہ میں سِی کر بازو میں باندھ یا گلے میں پہن لیجئے اِن شآءَ اللہ نظرِ بد کا اثر ختم ہو جائے گا۔ جس کے ہاتھ پاؤں میں درد ہو اُس کے لئے بھی یہ تعویذ اِن شآءَ اللہ مفید ہے۔ (بیمار عابد ، ص35)

رِزْق میں بَرَکت

جو کوئی ماہِ صفر کے آخری بدھ کو سُورۂ اَلَمْ نَشْرَح ، سُورۂ وَالتِّیْن ، سُورۂ نَصْر اور سُورۂ اِخْلاص  اَسّی اَسّی بار پڑھے اس مہینے کے ختم ہونے سے پہلے اِن شآءَ اللہ وہ غنی ہوجائے گا۔ (لطائفِ اشرفی ، 2 / 231)

سلسلہ قادریہ میں آجائیے

پندرھویں صدی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت ، شیخِ طریقت ، عالمِ نیت ، رہبرِ شریعت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے روحانی فیضان سے ماہانہ کم وبیش 3لاکھ35ہزار مریض اور اُن کے نمائندے فیضیاب ہوتے ہیں جنہیں تقریباً 6لاکھ تعویذات و اَورادِ عطّاریہ فِی سبیلِ اللہ پیش کئے جاتے ہیں۔ یوں سالانہ کم و بیش Millions4 (یعنی 40لاکھ) پریشان حالوں کو تقریباً  7 Millions (یعنی 70لاکھ) تعویذات و اَورادِ عطّاریہ فِی سبیلِ اللہ پیش کئے جاتے ہیں۔

مرید بننے کے لئے : ویب سائٹ پر موجود سروس پر ماہانہ ہزاروں نام عطّاری بننے کے لئے موصول ہوتے ہیں جنہیں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے سلسلے میں داخل کرکے رپلائی کے طور پر امیرِ اہلِ سنّت کا مکتوب بھی ای میل کیا جاتا ہے۔

اس کے لئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔


Share