حروف ملائیے

حروف ملائیے

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2024ء

اسلامی سال کا پہلا مہینا محرم الحرام ہے۔اس مہینے کو بہت ساری  نسبتیں حاصل ہیں جن میں سے ایک یہ کہ اس مہینے کی 14 تاریخ کو مفتیِ اعظم ہند، حضرت علّامہ مولانا مفتی محمدمصطفیٰ رضا خان نوری رضوی  رحمۃُ اللہِ علیہ کا وصالِ باکمال ہوا ہے۔مولانا مصطفیٰ رضا خان اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے چھوٹے بیٹے ہیں، ان کی ولادت 22 ذی الحجہ 1310ھ  کوبریلی شریف میں ہوئی۔ (جہانِ مفتی اعظم، ص64) آپ رحمۃ اللہ  علیہ کے بارے میں آپ کے مرشد گرامی نے بشارت دیتے ہوئے فرمایا تھا:یہ بچہ دین و ملت کی بڑی خدمت کرے گا اور مخلوقِ خدا کو اس کی ذات سے خوب فیض پہنچے گا۔(تجلیاتِ خلفائے اعلیٰ حضرت،ص117)

پیارے بچّو! آپ نے اوپر سے نیچے، دائیں سے بائیں حروف ملاکر  پانچ الفاظ تلاش کرنے  ہیں جیسے  ٹیبل میں   لفظِ”نسبت“ تلاش کر کے بتایا گیا ہے۔ تلاش کئے جانے والے5الفاظ یہ ہیں:(1) مصطفیٰ(2)اعظم (3)بریلی   (4)نوری (5)عرس ۔

ر

و

ز

ی

ن

ہ

ہ

ز

ا

ل

م

ص

ط

ف

ی

ہ

ف

ع

ع

ب

ع

ا

ا

ی

د

ز

ظ

ب

ر

ک

ت

س

ب

ی

ح

م

ح

ا

ج

ن

س

ب

ت

چ

ہ

ش

م

ن

ف

غ

ت

س

ل

ر

ف

ح

و

د

ف

ع

ی

د

ح

ح

ق

ر

ا

ب

ر

ی

ل

ی

ج

ع

ی

م

ر

س

ذ

ک

ر


Share