حروف ملائیے

حروف ملائیے!

رجب المرجب اسلامی سال کا ساتواں مہینا ہے۔اس مہینے میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو معراج کا معجزہ عطا ہوا جس میں رات کے تھوڑے سے وقت میں آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آسمانوں کی سیر اور اللہ پاک کا دیدار کرکے آئے۔ جب سرکارِ نامدار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے لوگوں کو معجزۂ معراج کے بارے میں بتایا تو بعض عقل کے اندھوں نے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بات نہ مانی۔ کئی لوگ حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہُ عنہ  کے پاس بھی گئے  کہ وہ بھی سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو معاذ اللہ جھٹلادیں گے لیکن جب حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہُ عنہ سے کہا گیاکہ آپ کے دوست نے راتوں رات مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ کی سیر اور اللہ پاک کا دیدار کرنے کا دعویٰ کیا ہے کیا آپ ان کی تصدیق کرتے ہیں؟تو حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہُ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! میں تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آسمانی خبروں کی بھی صبح وشام تصدیق کرتا ہوں اور یقیناً وہ تو اِس بات سے بھی زِیادہ حیران کُن اور تَعَجُّب خیز ہے۔ (المستدرك ،4/25، حديث :4515)

ر

و

ص

د

س

ق

ہ

ز

م

م

ط

و

ا

ی

ث

و

و

ب

ع

ب

ع

ق

ر

ن

د

ص

ج

ج

ر

ن

ا

ف

ض

ل

ا

د

ز

ا

د

ی

د

ا

ر

ق

ہ

ہ

م

گ

ھ

ٹ

ی

س

ص

ر

ک

ح

م

ع

ر

ا

ج

ی

د

ب

ر

ا

ن

ب

ر

ی

د

ع

ر

ج

ب

ت

د

ف

ی

ن

ا

پیارے بچّو! آپ نے اوپر سے نیچے، دائیں سے بائیں حروف ملاکر اوپر مضمون میں بیان کئے گئے پانچ الفاظ تلاش کرنے ہیں جیسے ٹیبل میں لفظِ ”دیدار“ تلاش کر کے بتایا گیا ہے۔ تلاش کئے جانے والے5الفاظ یہ ہیں: (1)معراج(2)معجزہ(3)سیر(4)رجب(5)اقصی۔


Share