علمائے کرام کے تأثرات و تجاویز

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2024ء

علمائےکرام کے تأثرات و تجاویز

(1)مولانا سراج احمد عطّاری مدنی (مدرس مرکزی جامعۃُ المدینہ سکھر): اَلحمدُ لِلّٰہ جب سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ جاری ہوا ہے تب سے پابندی سے پڑھنے  کی سعادت مل رہی ہے، اس کا ہر پہلو منفرد اور ممتاز ہوتا ہے، مجلس سے گزارش ہے کہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے سلسلوں کو الگ سے کتابی صورت میں بھی لایا جائے اس سے اِن شآءَ اللہُ الکریم فائدہ ہوگا۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(2)مَاشآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اتنا شاندار ہے کہ اس کی تعریف پر الگ سے ایک میگزین تیار کیا جاسکتا ہے، میرا مشورہ ہے کہ اس کے ہر شمارے میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری صاحب کا مضمون ضرور شامل کیا جائے تاکہ امت آپ کی دور بینی اور فہم و فراست سے فائدہ اٹھاسکے۔(محسن رضا، قصور پنجاب) (3)ہم ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کو بہت انجوئے کرتے ہیں، یہ بہت اچھا میگزین ہے، میں اور میری بیٹی نیو شمارے کا انتظار کرتے ہیں۔(اکبر احمد، کراچی) (4)میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھا، اس میں بعض مقامات پر بہت مشکل الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جو ایک عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہیں، آپ سے آسان اُردو میں لکھنے کی گزارش ہے تاکہ کم پڑھے لکھے حضرات بھی اس ماہنامہ کو آسانی سے پڑھ سکیں۔(اسحاق خان، خٹک، خیبر پختونخواہ، پاکستان) (5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، اس میگزین کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں جو بھی ٹاپک شامل کیا جاتا ہے وہ مختصر انداز میں بیان کیا جاتا ہے جسے مصروف شخص بھی آسانی سے پڑھ لیتا ہے۔ (جہانزیب عطاری، بصیرپور، اوکاڑہ پنجاب) (6)مَاشآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ دورِ حاضر کا بہترین علمی خزانہ ہے، مجھے اس میں ”اسلام اور تعلیم“ مضمون بہت پسند آیا، بہت بہترین انداز میں علم و عمل کی اہمیت و ترغیب کو بیان کیا گیا ہے۔میرا مشورہ ہے کہ اس میگزین میں جامعۃُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کے لئے سلسلہ ”عربی کُتب کا تعارف“ شروع کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو کتابوں کے بارے میں معلومات ملے اور پڑھنے کا شوق و جذبہ پیدا ہو۔(بنتِ محمد عمران طاہر، طالبہ درجہ رابعہ، جامعۃُ المدینہ گرلز جڑانوالہ، پنجاب) (7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے تمام مضامین اچھے ہوتے ہیں، ہم بہن بھائی بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ (بنتِ اشرف، حیدرآباد، سندھ) (8)ماہنامہ اس پُرفتن دور میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اس سے ہمیں بہت سی ایسی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں کہ جن کا سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے، بالخصوص ”دارُالافتاء اہلِسنّت“ کا سلسلہ بہت اچھا اور معلوماتی ہوتا ہے۔(بنتِ ایازعطاریہ، سمبڑیال، پنجاب)


Share

Articles

Comments


Security Code