Book Name:Salam Ko Aam Kijiye
یعنی بہترین ہدایت وہ ہے جو مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ذریعے نصیب ہوئی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! سلام ایک انمول نعمت ہے، اللہ پاک نے سلام میں ایسی کمال تاثیر رکھی ہے کہ ہم سلام کرتے ہیں زبان سے، مگر اس کا اَثر سیدھا دِل پر ہوتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: لَاتَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ حَتّٰی تُؤْمِنُوْا تم اس وقت تک جنّت میں داخِل نہیں ہو سکتے، جب تک ایمان نہ لے آؤ! وَلَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوْا اور تم اس وقت تک (کامِل) مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبّت نہ کرو! پھر فرمایا: کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں، جس پر عمل کرکے تمہاری آپس میں محبت بڑھ جائے؟ اَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ آپس میں سلام کو عام کرو! ([1])
حضرت لُقمان حکیم رحمۃُ اللہِ علیہ نے ایک مرتبہ اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: بیٹا! جب بھی کسی قوم کے پاس سے گزرو تو انہیں اِسلْامی تیر مارا کرو!
یہ اسلامی تِیر کیا ہے؟ حضرت عَوْف بن عبد اللہ رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: اس سے مراد سلام ہے۔([2]) یعنی جب سلام کرو گے تو تمہارا سلام محبّت سے بھرا ہوا تِیر بَن کر سامنے والے کے دِل پر لگے گا اور محبت بڑھائے گا۔
ہَوَس نے کر دیا ہے ٹکڑے ٹکڑے نوعِ انساں کو اَخُوَّت کا بیاں ہو جا! محبت کی زباں ہو جا!
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں عمومًا ہوتا رہتا ہے؛ بعض دفعہ گھروں میں بچے