Salam Ko Aam Kijiye

Book Name:Salam Ko Aam Kijiye

گنہگاروں پر کیسا بڑا یہ اِحْسان ہے کہ صِرْف و صِرْف ایک یا ڈیڑھ سیکنڈ کا کام ہے اور کام بھی بہت مشکل نہیں ہے، کوئی بوجھ نہیں اُٹھانا، ہاتھ پَیر نہیں ہِلانے، شاید ہمارے جِسْم کا وہ حِصَّہ جسے ہِلانا انتہائی آسان ہے، وہ ہماری زبان ہے، اس زبان کو ذرا سی حَرَکت دے کر چند الفاظ بولنے ہیں: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اس ذرا سے کام پر ہمیں 10نیکیاں عطا ہو جائیں گی، اگر ذرا سی کوشش اور کریں؛ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہِ بھی مِلا لیں تو نیکیاں 20 ہو جائیں گی، اگر بالکل معمولی سی کوشش اور کر لیں، ساتھ میں وَبَرَکَاتُہٗ بھی مِلا لیں تو نیکیاں 30 ہو جائیں گی۔یعنی صِرْف ذرا سِی تَوَجُّہ بڑھانے کی ضرورت ہے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نیکیوں میں 3 گُنَا اِضَافہ ہو جائے گا۔

ایک نیکی کی اہمیت

ہو سکتا ہے کہ فِگْر کم لگ رہا ہو یعنی صِرْف 30 نیکیاں...!! یہ صِرْف نہیں ہے۔ بات تعداد کی نہیں، بات اہمیت کی ہے۔ مثلاً 10 روپے والے 30 نوٹ ہوں تو کتنی رقم بنے گی؟ 300 روپے۔ اگر 5 ہزار والے 30 نوٹ ہوں تو کتنی رقم بن جائے گی؟ ڈیڑھ لاکھ روپے۔ 10 روپے والے بھی 30 ہی نوٹ ہیں اور 5 ہزار والے بھی 30 ہی نوٹ ہیں مگر 10 والے 30 عدد نوٹ 5 ہزار والے 30 عدد نوٹوں کے برابر نہیں یعنی یہ نہ دیکھیں کہ صِرْف 30 نیکیاں ہیں، یہ دیکھیں کہ ایک نیکی کی اہمیت کتنی ہے، ہو سکتا ہے یہ ایک نیکی کئی نیکیوں سے بڑھ کر ہو...!!

حدیثِ پاک میں ہے: بندہ قیامت کے دِن نیکیاں اور گُنَاہ لے کر آئے گا۔ اس کا حساب شروع ہو گا، نیکیاں گُنَاہوں کے ذریعے کٹ جائیں گی (مثلاً 10 نیکیاں ہیں، 10 ہی گُنَاہ ہیں، ان 10 نیکیوں کے بدلے 10 گُنَاہ مُعَاف ہو جائیں گے، یُوں نیکیوں کے ذریعے گُنَاہ مُعَاف ہوتے جائیں گے) آخر بندے کے پاس صِرْف ایک نیکی بچے گی، اسی ایک نیکی کے صدقے اللہ