Salam Ko Aam Kijiye

Book Name:Salam Ko Aam Kijiye

دونوں کے گناہ ایسے گرتے ہیں جیسے تیز آندھی کے دن میں خشک درخت کے پتے اور ان کے گُناہ بخش دیئے جاتے ہیں اگر چہ سمند ر کی جھاگ کے برابر ہوں ([1])*رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:جب 2 دوست آپس میں ملتے ہیں اور مُصَافَحہ کرتے ہیں اور نبی پاک  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر درودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ ([2])

اللہ پاک ہمیں سلام و مُصَافَحہ کو خُوب عام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! شیخِ طریقت، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  نے ہمیں نیک بننے کا جو انمول نسخہ عطا فرمایا ہے، میری مُرادہے: نیک اعمال کا رسالہ۔ اس میں بھی سلام کو عام کرنے کے مُتَعَلِّق  ترغیب موجود ہے، چنانچہ؛ نیک عَمَل نمبر:30 ۔ کیا آج آپ نے گھر، دفتر، بس، ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا؟

اس نیک عَمَل کو اپنانے کی نیّت کے ساتھ آج سے نیت کر لیجئے کہ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جب بھی مسلمان بھائی کے ساتھ مُلاقات ہوا کرے گی، یاد کر کےپُورا یعنی اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ کہہ کر سلام بھی کروں گااور ہاتھ بھی ملایا کروں گا۔

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آخر میں آئیے! سلام و مُصَافَحہ کی سنتیں سیکھ لیتے ہیں:

سلام کرنے کی سُنَّتیں اور آداب

*سلام کرتے وقت دل میں یہ نیّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں،  اِس کا مال اور


 

 



[1]...شعب الایمان،باب فی مقاربۃ و موادۃاہل الدین ،جلد: 6، صفحہ:473، حدیث:8950۔

[2]...شعب الایمان،باب فی مقاربۃ و موادۃاہل الدین ، جلد: 6، صفحہ:471، حدیث:8944۔