Salam Ko Aam Kijiye

Book Name:Salam Ko Aam Kijiye

تو مجھ پر سلام عرض کرو اور ایک بار قُل ہُوَ اللہ ُاَحَدٌ(یعنی مکمل سُورۂ اِخْلاص) پڑھا کرو۔

وہ صحابی  رَضِیَ اللہُ عنہ  چلے گئے اور اس پر عمل پیرا ہوئے، جب گھر داخِل ہوتے تو گھر والوں کو سلام کرتے، پھر سُورۂ اِخْلاص شریف پڑھتے، اس کی برکت سے ان پر ایسا کرم ہوا، اللہ پاک نے انہیں اتنا مال عطا فرمایاکہ وہ اپنے ہمسایوں(Neighbors) اور رشتہ داروں (Relatives)کی بھی خدمت کرنے لگے۔([1])

شافعِ روزِ جَزا تم پہ کروروں درود                                                       دافعِ جُملہ بَلا تم پہ کروڑوں درود([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کیا جُدا ہوتے وقت بھی سلام کریں؟

ہمارے ہاں ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ملتے وقت تو سلام کرنا چاہئے، اس سے محبّت بڑھتی ہے، مگر جُدا ہوتے وقت سلام نہیں کرنا چاہئے، اس سے دُوریاں بڑھتی ہیں۔ یہ بہت غلط بات ہے، سلام کرنے کے فائدے ہی فائدے ہیں، اس کا کوئی بھی نقصان (Disadvantages) نہیں ہے۔ رسولِ ہاشمی، مُحَمَّدِعربی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی مجلس میں آئے تو سلام کرے۔ پِھر جب مجلس سے اُٹھے تو بھی سلام کرے کہ پہلا دوسرے سے زیادہ حقدار نہیں۔([3])

مشہور مُفَسِّر ِقرآن مفتی احمد یار خان نعیمی  رحمۃُ اللہِ علیہ  لکھتے ہیں:اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ گزرنے والا صرف ایک سلام کرے اور جو مجلس میں کچھ دیر ٹھہرے وہ


 

 



[1]... تفسیر ِقرطبی،پارہ:30،سورۂ اخلاص،زیرِ آیت:1،جلد:10 ،صفحہ:4765 ۔

[2]... حدائقِ بخشش ،صفحہ:264۔

[3]... ترمذی، کتاب الاستئذان،باب ما جاء فی التسلیم عند القیام...الخ، صفحہ:636، حدیث:2706۔