Salam Ko Aam Kijiye

Book Name:Salam Ko Aam Kijiye

سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!*آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دور ہوتی ہے*مُسلمان کو سلام کرنے، ہاتھ ملانے بلکہ محبت کےساتھ دیکھنے سے بھی ثواب ملتا ہے۔حدیثِ پاک میں ہے: جو کوئی اپنے مُسلمان بھائی کی طرف محبّت  بھری نظر سے دیکھے اور اس کے دل میں دُشمنی نہ ہو تو نگاہ لوٹنے سے پہلے دونوں کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے*جتنی بار مُلاقات ہو،  ہاتھ مِلا سکتے ہیں*آج کل بعض لوگ دونوں طرف سے ایک ہاتھ مِلاتے بلکہ صرف انگلیاں ہی آپس میں ٹکرا دیتے ہیں، یہ سب خلافِ سنّت ہے*ہاتھ ملانے کے بعد خود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔ہاں! اگر کسی بُزرگ سے ہاتھ ملانے کے بعد حُصولِ برکت کے لئے اپنا ہاتھ چوم لیا تو کراہت نہیں، اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں:اگر کسی سے مُصَافَحہ کیا، پھر بَرَکت کے لئے اپنا ہاتھ چوم لیا تو منع ہونے کی کوئی وجہ نہیں جبکہ جس سے ہاتھ مِلائے،  وہ اُن ہستیوں میں سے ہو جن سے بَرَکت حاصِل کی جاتی ہو۔([1])*مُصَافَحہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے)وقت سُنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رُومال وغیرہ حائل نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو! بااخلاق مومن بننے، خوف ِ خدا و عشقِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے!12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے، 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:فجر کے لئے جگانا بھی ہے۔


 

 



[1]...جد الممتار،کتاب الحظر و الاباحۃ، باب الاستبراء و غیرہ، جلد: 7، صفحہ:65 ۔

[2]...550سنتیں اور آداب، ص32-34، مکتبۃ المدینہ کراچی ۔