Book Name:Salam Ko Aam Kijiye
عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہےاور میں اِن میں سے کسی چیزمیں دخل اَندازی کرنا حرام جانتا ہوں*دن میں کتنی ہی بار آمنا سامنا ہو، کسی کمرے میں بار بارآنا جانا ہو، وہاں موجود مُسلمانوں کو ہر بار سلام کرنا کارِ ثواب ہے*سلام میں پہل کرنا سنّت ہے*سلام میں پہل کرنے والااللہ پاک کا مُقرَّب بندہ ہے*سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بَری ہے*سلام میں پہل کرنے والے پر 90رحمتیں اور جواب دینے والے پر 10رحمتیں نازل ہوتی ہیں*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10نیکیاں ملتی ہیں،ساتھ میں وَ رَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں گے تو 20نیکیاں ہو جائیں گی اور وَ بَرَکَاتُہٗ شامل کریں گے تو 30نیکیاں ہو جائیں گی*اسی طرح جواب میں وَ عَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ کہہ کر 30نیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں*سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہےکہ سلام کرنے والا سُن لے۔ ([1])
رضائے حق کے لئے تم سلام عام کرو سلامتی کے طلب گار ہو سلام کرو
ہاتھ ملانے کو عربی میں مُصَافَحہ اور انگلش میں Handshakeکہتے ہیں*2مُسلمانوں کا بوقتِ مُلاقات دونوں ہاتھوں سے مُصَافَحہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ مِلانا سُنَّت ہے*ہاتھ مِلانے سے پہلے سلام کیجئے*جُدا ہوتے وقت بھی سلام کیجئے اور (ساتھ میں) ہاتھ بھی مِلا سکتے ہیں*ہاتھ ملانے کے دوران درود پاک پڑھئے، ہاتھ جُدا ہونے سے پہلے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اگلے پچھلے گُناہ بخش دئیے جائیں گے*ہاتھ مِلاتے وقت دُرود شریف پڑھ کر یہ دُعا بھی پڑھ لیجئے:یَغْفِرُاللہُ لَنَا وَلَکُمْ (یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے)*2 مُسلمان ہاتھ مِلانے کے دوران جو دُعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قُبول ہوگی اور ہاتھ جُدا ہونے