Salam Ko Aam Kijiye

Book Name:Salam Ko Aam Kijiye

اسی طرح ایک مرتبہ ایک غیر مُسْلِم بارگاہِ رسالت میں آیا، اس نے اپنے دَسْتُور کے مطابق کہا: اَنْعِمْ صَبَاحًا آپ کی صبح اچھی ہو۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک نے ہمیں اس سے بہتر اندازِ سلام سے عزّت بخشی ہے، ہماری تَحِیَّت (یعنی ملاقات کا اَدَب) سلام ہے۔ یہی انداز اَہْلِ جنّت کا بھی ہے۔([1])

اسلامی سلام سب طریقوں سے اچھا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! افسوس! اب مسلمان اپنا طریقہ چھوڑتے چلے جا رہے ہیں، بہت مسلمان ہیں جو ماڈرن بننے کے چکّروں میں سلام کی سُنّت چھوڑ چکے ہیں، جب آپس میں ملتے ہیں تو*ہائے!*How Are You*کبھی Good Morning تو کبھی*Good Evning وغیرہ نہ جانے کیا کیا بولتے ہیں۔ بعض جو زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہوتے، وہ اگرچہ یُوں ماڈَرْن بننے کی کوشش نہیں کرتے، البتہ ان کے ہاں بھی مختلف انداز رائِج ہیں*بہت سارے تو وہ ہیں جو سلام کرتے ہی نہیں ہیں، بَس یُونہی ہاتھ پر ہاتھ رکھ دیں گے یا صِرْف انگلیاں ملا لیں گے*ایسے نادان بھی ہیں جو ملاقات کی ابتدا گالی سے کرتے ہیں*ابے تبے بولتے ہیں*غرض؛ ملاقات کے وقت کے بہت عجیب عجیب انداز لوگوں نے اپنا رکھے ہیں۔ یہ سب طریقے خِلافِ سُنّت ہیں۔

ہم اَلحمدُ لِلّٰہ! مسلمان ہیں، ہم نے احادیثِ کریمہ سُن لیں؛ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے باقاعِدہ طَور پر اَنْعِمْ صَبَاحًا (یعنی Good Morning) کہہ کر ملاقات کرنے والوں کو روکا اور تربیت فرمائی کہ اسلامی سلام اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ ہے بلکہ ابوداؤد شریف کی حدیثِ پاک میں ہے، حضرت عمران بن حُصَین  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: ہم


 

 



[1]... معجم کبیر، جلد:7، صفحہ:9، حدیث:13586۔