Book Name:Salam Ko Aam Kijiye
ماڈرن نوجوان ہمارے ساتھ شامِل ہوا اور اُس نے فَجْر کی نَماز مَسْجِد میں باجَمَاعَت ادا کی۔بعد میں اِس نوجوان کے والِد قافلے والوں سے ملنے کیلئے آئے۔یہ امیر شخص تھے۔ انہوں نے آکر بتایا کہ نمازِ فجر میں جگانے کی بَرَکَت سے میرا نافرمان ماڈرن (Modern)بے نَمازی بیٹا پنج وقتہ نَماز پڑھنے لگا ہے۔الحمد للہ !اِس ماڈرن (Modern)نوجوان کے والِد نے مُتَاَثِّر ہو کر اُس شہر میں مَدَنی مَرْکَز فیضانِ مدینہ کے لئے زمین دے دی۔
تِرا شکر مولا دیا دینی ماحول نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
یقینا مقدر کا وہ ہے سکندر جسے خیرسے مل گیا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
نعت کولیکشن (Naat Collection)موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون (Smartphone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے: جس کا نام ہے:Naat Collection (نعت کولیکشن)*اس ایپ میں اعلیٰ حضرت،مولانا حامد رضا خان، مفتی ِ اعظم ہند، مولانا حسن رضا خان، مولانا جمیل رضوی، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ م اور امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کے کلاموں کو شامل کیا گیا ہے*ہر مجموعہ کلام میں کلاموں کو حرف تہجی اور اور ردیف کی ترتیب پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سرچ بار سے اپنا مطلوبہ کلام آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں*مختلف کلاموں کو آڈیو /ویڈیو سُن اور فری ڈاؤن لوڈبھی کر سکتے ہیں*پسندیدہ کلام کو نشان زدہ کر