Salam Ko Aam Kijiye

Book Name:Salam Ko Aam Kijiye

نصیب ہو گا، کیا خبر کون سا وقت قبولیت کا ہو، ہم سلامتی، رحمت اور برکت کی دُعا دیں یا لیں، اسی وقت دُعا قبول ہو جائے اور ہمیں دُنیا، قبر، حشر، پُل صراط وغیرہ ہر جگہ پر سلامتی کی دولت نصیب ہو جائے۔

گھر میں داخِل ہوتے وقت سلام کیجئے!

حضرت اَنس بن مالِک  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے نصیحت کرتےہوئے فرمایا: بیٹا! جب بھی گھر میں جاؤ! تو گھر والوں کو سلام کیا کرو! اس سے تم پر اور تمہارے گھر والوں پر برکتیں ہوں گی۔([1])

آج کل بےبرکتی کی شکایت بہت عام ہے، لاکھوں کمانے والے بھی کہہ رہے ہوتے ہیں: بھائی! پُوری نہیں پڑتی۔ یعنی آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔ رِزْق میں بےبرکتی بہت ہے۔ آسان تَرِین نسخہ ہے، گھر میں، گھر کے رِزْق میں، گھر والوں کی جان میں، عزّت و آبرو میں، صحت و عافیت میں برکتیں چاہتے ہیں تو سلام کی عادَت بنا لیجئے! جونہی گھر میں داخِل ہوں، سب سے پہلے دُعا پڑھئے! پِھر فورًا اُونچی آواز میں سلام کہئے!اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! برکتیں ہی برکتیں ہو جائیں گی۔

غربت سے نجات مِل گئی

حضرت سَہْل بن سَعد  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں:ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا اور اپنی تنگدستی و مفلسی کی شکایت کی۔رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:جب تم اپنے گھر داخِل ہوا کرو تو گھر والوں کو سلام کرو! اگر گھر میں کوئی نہ ہو


 

 



[1]... ترمذی، کتاب الاستئذان، باب ماجاء فی التسلیم اذا دخل بیتہ، صفحہ:635، حدیث:2698۔