Salam Ko Aam Kijiye

Book Name:Salam Ko Aam Kijiye

پاک اسے جنّت میں داخِل فرما دے گا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ایک نیکی کی قیمت ہے، پتا چلا؛ بندے کے پاس اِخْلاص والی مقبول نیکی صِرْف ایک بھی ہو تو اس کی جزا جنّت ہے۔ اس سے اندازہ لگائیے! 30 نیکیوں کی کتنی قدر و قیمت ہو گی...؟

ایک اور بات عرض کروں؛ جنّت کی ایک اینٹ اتنی اعلیٰ ہے کہ یہ ساری دُنیا اور اس دُنیا کی ساری دولت جمع کر کے بھی جنّت کی ایک اینٹ خریدی نہیں جا سکتی، اتنی اعلیٰ جنّت کی صِرْف ایک اینٹ نہیں بلکہ پُورے پُورے محلّات ایک نیکی کے ذریعے حاصِل ہو سکتے ہیں۔ یہ ایک نیکی کی قدر و قیمت ہے، گویا ایک نیکی اس پُوری دُنیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس سب سے زیادہ قیمتی اور زیادہ اہمیت والی ہے۔ قربان جائیے! ایسی اعلیٰ تَرِین قدر و قیمت والی صِرْف ایک نہیں بلکہ 30 نیکیاں جو اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ! کہنے سے نصیب ہو جاتی ہیں۔

نیکیوں کے حریص بن جائیے!

افسوس! ہمارے ہاں نیکیوں کی حِرْص بہت کم ہے، لوگ تَوَجُّہ بہت کم دیتے ہیں۔ ویسے بہت کچھ بولتے رہتے ہیں، صبح نیند سے اُٹھتے ہیں تو زبان چلنا شروع ہوتی ہے، رات کو سوتے وقت ہی بند ہوتی ہو گی*فضول گپیں*ہنسی مذاق*قہقہے*گالی گلوچ* غیبتیں *چُغلیاں اور نہ جانے کیا کیا فضول اور گُنَاہوں بھری باتیں دِن بھر کرتے رہتے ہیں،مگر سلام کرتے وقت مشکل ہو رہی ہوتی ہے، اچھے اور بااَخْلاق مسلمان اَلحمدُ لِلّٰہ! سلام کی عادَت رکھتے ہیں، جب ملیں گے سلام کریں گے لیکن ان میں بھی ایک تعداد ایسوں کی ہے جو


 

 



[1]...معجم کبیر، جلد:6، صفحہ:115، حدیث:12661۔