Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ         (پارہ:5، سورۂ نساء:59)

اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ان کی جو تم میں سے حکومت والے ہیں۔ 

 اس آیت کی ایک تفسیر میں ہے کہ یہاں اُوْلیِ الْاَمْرِ (یعنی حکومت والوں) سے مراد عُلَما اور فقہا ہیں۔([1])

تفسیرِ نعیمی میں ہے:یعنی اے ایمان والو...!! اگر تمہارا کسی مسئلہ میں اِخْتلاف ہو جائے اور وہ مسئلہ کتاب و سُنّت میں نہ ملے تو تم اُوْلیِ الْاَمْرِ (یعنی عُلَمائے اُمّت) کی پیروی کرو...!! ([2]) مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ یہ بات ایک مثال سے سمجھاتے ہوئے لکھتے ہیں: اگر تمہیں غوطہ خَوری کا فن نہیں آتا تو سمندر میں چھلانگ مت لگاؤ! کسی غوطہ خور کے نکالے ہوئے موتی دُکان سے حاصِل کر لو...!! الحمد للہ! قرآن و حدیث عِلْم کا سمندر ہیں، امام ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس کے غوطہ خور ہیں، لہٰذا انہوں نے اپنے وسیع عِلْم کے ذریعے قرآن و حدیث سے جو موتی نکالے ہیں، ان موتیوں کو اپنا لو...!! ([3])

عمومًا ہمارے ہاں برّصغیر کے لوگ امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تقلید کرتے ہیں، اللہ پاک ہمیں اس پر استقامت عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  

نشانِ قدرت، ضیائے وحدت،امامِ اعظم ابو حنیفہ!

فَقِیْہِ ملّت، سراجِ امّت، امام اعظم ابو حنیفہ!

اَئمَّۂ حق ہیں دست بستہ فَقِیْہِ اعظم کے در پہ حاضِر

ہیں سارے حضرت کے اعلیٰ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ!


 

 



[1]... طبری، پارہ:5، سورۂ نساء، زیرِ آیت:59، جلد:4، صفحہ:151۔

[2]... تفسیرِ نعیمی، پارہ:5، سورۂ نساء، زیرِ آیت:59، جلد:5، صفحہ:200۔

[3]... تفسیرِ نعیمی، پارہ:5، سورۂ نساء، زیرِ آیت:59، جلد:5، صفحہ:202 بتغیر قلیل۔