Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

ہاں!وہ بہت بڑے عالم ہیں۔ اس پر امام اِبْنِ سِیْرین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: تم نے جس شخص کے متعلق خواب دیکھا ہے، وہ عُلُومِ مصطفےٰ کا وارِث ہو گا، عِلْمِ دِین کو اتنا پھیلائے گا کہ جہان روشن ہو جائے گا، اس کی شہرت مشرق و مغرب میں پھیل جائے گی اور جس جس سمت پر اس نے مزارِ پُراَنْوار کی مٹی اُڑائی، اس اس سمت کے تمام علاقے عِلْمِ دِین کے نُور سے روشن ہو جائیں گے۔

امام اعظم، امام ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے متعلق یہ خواب اور اس کی ایمان افروز تعبیر سُنی تو جذبۂ شُکْر کے ساتھ لبریز ہو گئے، آپ کے چہرے پر خُوشی پھیل گئی۔ ([1])

سِپِہْرِ علم و عمل کے سورج تم ہی ہو، سب ہیں تمہارے تارے

تمہی سے چمکا ہے جو بھی چمکا، اِمامِ اعظم  ابوحنیفہ!

تمہارے آگے تمام عالَم نہ کیوں کرے زانوئے ادب خَم

کہ    پیشوایانِ   دین    نے    مانا،   اِمامِ   اعظم   ابوحنیفہ!([2])

وضاحت: اے پیارے اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ! آپ آسمانِ علم و عمل کے سورج ہیں، اُمّت کے باقی بڑے بڑے علما آپ سے روشنی لینے والے تارے ہیں، آپ کے بعد سے اُمّت علم کی روشنی آپ ہی سے لے رہی ہے، آپ وہ عظیم الشان ہیں کہ اُمّت کے بڑے بڑے اِماموں نے آپ کو اِمام مانا ہے، اسی لئے تمام جہاں آپ کا ادب بجا لاتا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مختصر تعارف

پیارے اسلامی بھائیو!سِراجُ الاُمَّه(یعنی اُمّت کے روشن سورج)، اِمَامُ الاَْئِمَّہ (یعنی


 

 



[1]... مناقب ابی حنیفہ للموفق، الباب الثانی عشر فی ذکر حسن جوار، جز:1، صفحہ:204۔

[2]... دیوان سالک، صفحہ:95۔