Book Name:Faizan e Imam e Azam
چوتھی اَہَم عِبَادت جو شَعْبَان شریف میں کرنی چاہیے وہ تَوبَہ و اِسْتِغْفَارہے، اِس کی حکمت یہ ہے کہ ماہِ شَعْبَانجتنا باعظمت ہے، بہت زیادہ نازُک بھی ہے، حدیث ِپاک میں ہے:یہ وہ مہینا ہے جس سے لوگ غافِل ہیں حالانکہ اس مہینے میں لوگوں کے اَعْمَال رَبُّ العالمین کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں۔([1]) * اس مہینے میں ملک الموت عَلَیْہِ الْسَّلام کو اُن سَب کی فہرست دے دی جاتی ہے، جن کی آئندہ سال رُوْح قبض کی جائے گی۔([2]) *اس ماہِ مُبَارَک کی 15 وِیں شَب اللہ پاک بَنُو کَلْب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کی مغفرت فرما کر انہیں جہنّم سے آزاد فرما دیتا ہے۔([3])
اللہ پاک اس مبارک مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
بَراءَت دے عذابِ قبر سے نارِ جہنم سے مہِ شعبان کے صدقے میں کر فضل و کرم مولیٰ([4])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:تفسیر سننے سنانے کا حلقہ
اے عاشقانِ رسول! دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، سُنّتوں پر چلنے، نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ (Linkup) ہو جائیے! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے!