Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

عِلْمِ دین پڑھاتے رہتے، اِس دوران صِرف نَمازوں کے وَقفے ہوئے۔ بعدنَمازِ عشاء آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے گھر تشریف لے گئے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد سادہ سے کپڑوں میں واپس مسجد تشریف لائے اور نفل پڑھنے میں مصروف ہو گئے یہاں تک کہ صبحِ صادِق ہوگئی،پھر گھر واپس تشریف لے گئے اور کپڑے تبدیل کرکے واپَس آئے اورنَمازِ فجر باجماعت ادا کرنے کے بعد گزَشتہ کل کی طرح عِشاء تک سلسلۂ درس و تدریس جاری رہا۔ میں نے سوچا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بَہُت تھک گئے ہونگے، آج رات تو ضَرور آرام فرمائیں گے مگر دوسری رات بھی وُہی معمول رہا۔ پھر تیسرا دن اور رات بھی اِسی طرح گزرا۔ میں بے حد مُتَأَثِّر ہوا اور میں نے فیصلہ کرلیا کہ عمر بھر ان کی خدمت میں رہوں گا۔ چُنانچِہ میں نے ان کی مسجِد ہی میں مستقل قِیام اختِیار کرلیا۔ میں نے اپنی مدّتِ قِیام میں امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو دن میں کبھی بے روزہ اور رات کو کبھی عبادت و نوافِل سے غافِل نہیں دیکھا۔ البتہ ظہر سے پہلے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تھوڑا سا آرام فرما لیا کرتے تھے۔([1])

30سال مسلسل روزے

منقول ہے:آپ نے مسلسل 30سال روزے رکھے، 30سال تک ایک رَکعَت میں قرآنِ پاک خَتْم کرتے رہے، 40سال تک عِشا ءکے وُضُو سے فجر کی نَماز ادا کی، جس مقام پر آپ کی وفات ہوئی اُس مقام پر آپ نے 7ہزاربار قرآنِ پاک خَتْم کئے۔([2])

ہمارے آقا ہمارے مولیٰ امامِ اعظم ابو حنیفہ!

ہمارے ملجاء ہمارے ماویٰ امامِ اعظم ابو حنیفہ!


 

 



[1]... مناقب ابی حنیفہ للموفق، الباب الثالث عشرفی ذکر تہجدہ...الخ، جز:1، صفحہ:230-231۔

[2]... الخیرات الحسان، الفصل الرابع عشر، صفحہ:50ملتقطاً۔