Book Name:Faizan e Imam e Azam
چار یارانِ نبی! جنّتی! جنّتی! حضرت صدیق بھی! جنّتی! جنّتی!
اور عمر فاروق بھی! جنّتی! جنّتی! عثمان غنی! جنّتی! جنّتی!
فاطمہ اور علی! جنّتی! جنّتی! ہیں حسن حسین بھی! جنّتی! جنّتی!
والدینِ نبی! جنّتی! جنّتی! ہر زوجۂ نبی! جنّتی! جنّتی!
اور ابو سُفیان بھی! جنّتی! جنّتی! ہیں مُعَاوِیہ بھی! جنّتی! جنّتی!([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم میں سے کسی صحابی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کو اپنا آئیڈیل بنا لیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جن صحابی کا بھی دامن پکڑیں گے، سیدھا جنّت میں پہنچ جائیں گے۔ اور جہاں تک بات ہے حضرت صِدّیق اکبر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی...!! ان کی تو پِھر کیا ہی شان ہے، پارہ:21، سورۂ لقمان، آیت:15 میں اللہ پاک فرماتا ہے:
وَّ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ (پارہ:21،سورۂ لقمان:15)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور میری طرف رجوع کرنے والے آدمی کے راستے پر چل۔
سُلْطَانُ الْمُفَسِّرِین حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس آیتِ کریمہ میں مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ یعنی اللہ پاک کی طرف رجوع لانے والے سے مراد حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں۔([2])یعنی اس آیت میں حکم دیا جا رہا ہے کہ اے لوگو...!! ابوبکر صِدِّیق کی پیروی اختیار کرو...!!
سُبْحٰنَ اللہ! مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی کیسی اُونچی