Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

کسی کتاب میں پڑھا ہے کہ اُمّتِ محمدیہ میں ابوحنیفہ حکمت اور عِلْم سے ایسے بھرا ہوا شخص ہو گا، جیسے انار دانوں سے بھرا ہوتا ہے۔ ([1])

آسمانِ عِلْم پر چودھویں کا چاند

حضرت کَعْبُ الْاَحْبَار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جو تابعی بزرگ ہیں؛فرماتے ہیں: میں نے پچھلی آسمانی کتابوں میں اس اُمّت کے عُلَما اور فقہا کے نام پڑھے ہیں، ان میں نُعْمان بن ثابت نام کے عالِم کا بھی ذِکْر موجود تھا، ان کے بارے میں پچھلی آسمانی کتابوں میں لکھا تھا: یہ اپنے زمانے کے تمام اَہْلِ عِلْم کے امام ہوں گے، ان کی شخصیت آسمانِ عِلْم پر چودھویں کے چاند کی طرح چمکے گی، لوگ ان کی زندگی پر بھی رشک کریں گے اور ان کی وفات پر بھی رشک کریں گے۔([2])

مولیٰ علی کی ایک نصیحت...!!

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں ہمارے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ، وہ امام جن کی ہم تقلید کرتے ہیں یعنی جن کے دئیے ہوئے فتوں پر ہم عَمَل کرتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا کا دَور ہے، غیر مسلموں کی مختلف سازشیں بہت تیزی کے ساتھ کام کر رہی ہیں، لوگوں کو عُلَمائے کرام سے دُور کرنا، دِین کی بلند رُتبہ ہستیوں سے بدظن کرنا بھی انہی سازشوں کا حصّہ ہے، ایک عجیب ماحول بنتا چلا جا رہا ہے، لوگ ہمارے اَسْلاف، دِین کی بلند رُتبہ شخصیات کے متعلق بہت ہی گھٹیا زبان استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ امامِ اعظم امام ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے متعلق بھی بعض گستاخیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بہت سخت بات ہے، حدیثِ پاک میں ہے: جو ہمارے عُلَما کا حق نہ پہچانے، وہ میری اُمّت سے نہیں۔([3])ایک روایت میں


 

 



[1]... مناقب ابی حنیفہ للموفق، الباب الثانی فی ذکر الاخبار...الخ، جز:1،  صفحہ:20۔

[2]... مناقب ابی حنیفہ للموفق، الباب الثانی فی ذکر الاخبار...الخ، جز:1، صفحہ:20-21۔

[3]... مجمع الزوائد،کتاب العلم، جلد:1، صفحہ:169، حدیث:532 ملتقطاً۔