Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہمسائے کا خواب اور اس کی تعبیر

امامِ اعظم امام ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ایک پڑوسی تھا، وہ اچانک ہی سَفَر پر نکلا اور بصرہ پہنچ گیا۔ جب واپس آیا تو امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اس کی خیریت معلوم کی اور پوچھا: خیریت ہے؟ آپ اتنے دِنوں سے کہاں تھے؟ پڑوسی بولا: بصرہ گیا تھا۔ فرمایا: عجیب آدمی ہو، بِنَا خبر کئے ہی چلے گئے۔ اب اس نے بصرہ جانے کا سبب بتاتے ہوئے کہا: عالی جاہ! رمضان شریف کا مہینا تھا، میں نے ایک خواب دیکھا، کیا دیکھتا ہوں کہ آپ مدینۂ پاک میں روضۂ رسول کے سامنے حاضِر ہیں، آپ آگے بڑھے، روضۂ پاک کو کھولا، لوگ آپ کو دیکھ رہے تھے، کسی نے منع نہ کیا، آپ نے میرے دیکھتے دیکھتے شاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی قبر مبارَک سے مٹی کی چند مٹھیاں بھریں اور پُھونک مار کر ادھر اُدھر بکھیر دِیْں۔

یہ خواب دیکھ کر میں بہت گھبرا گیا، چنانچہ بصرہ میں امام اِبْنِ سِیْرِین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے اس کی تعبیر پوچھنے گیا تھا۔ پِھر اس پڑوسی نے تعبیر بیان کی، کہا: امام اِبْنِ سِیْرین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مجھے تسلی دی اور کہا: اے بندۂ خُدا...! تم نے جس کے متعلق یہ خواب دیکھا ہے، وہ بہت عظیم شخصیت ہے۔ پِھر آپ نے پوچھا: کیا ایسا کرنے والا شخص عالِم ہے؟ میں نے عرض کیا: جی