Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

مرتبہ دُرُود شریف پڑھنے والے پر 10رَحمتیں نازل ہوتی ہیں اس کے 10دَرَجات بلند ہوتے ہیں اس کے لئے 10نیکیاں لکھی جاتی ہیں اس کے 10 گناہ مٹائے جاتے ہیں۔([1])

فضول گوئی کی نکلے عادت، ہو دور بے جا ہنسی کی خَصلت

دُرُود پڑھتا رہوں میں ہر دم، امامِ اعظم ابو حنیفہ!([2])

 (2):تلاوت کرنا

اسی طرح تِلاوتِ قرآن بھی شَعْبَان شریف کی اہم عبادت ہے بلکہ بَعْض روایات میں شَعْبَان شریف کا نام ہی ”شَہْرُ الْقُرْآن(یعنی تلاوتِ قرآن کا مہینا)رکھا گیا ہے، ایک رِوَایت میں ہے: شَعْبَان شریف نے اللہ پاک کے حُضُور عرض کیا: یا رَبّ! تُو نے مجھے 2 عظمت والے مہینوں (رجب اور رمضان) کے درمیان رکھا ہے، میرے لئے کیا ہے؟ فرمایا: میں نے تجھ میں تلاوتِ قرآن رکھ دی ہے۔([3]) *روایت میں ہے :صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا معمول تھا جیسے ہی شَعْبَان شریف کی آمد ہوتی پوری توجہ کے ساتھ تِلاوتِ قرآن میں مصروف ہو جایا کرتے تھے۔([4])

کاش! ہمیں بھی توفیق ملے، ہم بھی اس مبارک مہینے میں کثرت سے تلاوت کرنے والے بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت

رہوں بَاوُضو میں سدا یاالٰہی!


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الوتر، باب فی فضل الصلاۃ علی النبی، صفحہ:144، حدیث:484۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:574۔

[3]...لطائفِ مَعَارِف، صفحہ:186۔

[4]...لطائفِ مَعَارِف، صفحہ:186۔