Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

زمانہ بھر نے زمانہ بھر میں بہت تَجَسُّسکیا ولیکن

ملا نہ کوئی امام تم سا امامِ اعظم ابو حنیفہ!

نہ کیوں کریں ناز اہل سنت کہ تم سے چمکا نصیبِ امت

سراجِ اُمّت ملا ہو تم سا امامِ اعظم ابو حنیفہ!

شعبان شریف کے چند عبادات

اللہ پاک ہمیں کثرت سے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الحمد للہ! شَعْبَان شریف کی آمد آمد ہے۔شَعْبَان شریف بہت عظمت والا مہینا ہے، اس میں خیر اور بَرَکت کی بَرَسَات ہوتی ہے۔ آخری نبی، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا: شَعْبَانُ الْمُطَہِّرُ وَرَمَضَانُ الْمُکَفِّرُ شعبان پاک کرنے والا ہے اور رمضان کفارہ ہے۔([1])

اس مبارک مہینے میں بھرپور عبادت کی کوشش فرمائیں۔ شَعْبَان شریف کی 4بہت اہم عبادات ہیں، زیادہ نہیں تو کم از کم ہم ان چار عبادات کا ہی معمول بنا لیں،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

(1): درود کی کثرت

سرکارِ غوثِ اعظم، شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: هو شَہْرُ الصَّلَاۃِ عَلَی النَّبِیِّ یعنی شعبان جانِ جاں و جانِ ایماں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر درود پڑھنے کا مہینا ہے۔([2])

لہٰذا اس مبارَک مہینے میں درودِ پاک کی کثرت کیجئے! حدیثِ پاک میں ہے: ایک


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:301، حدیث:4903۔

[2]...غنیۃ طالبین، مجلس فی فضل شہر شعبان، جلد:1، صفحہ:342۔