Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

دیا جو آپ نہ جانتے تھے

دُنیا کا کوئی ذَرَّہ بھی آپ کے عِلْم سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ یہ شانِ عِلْمِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہے،کائنات میں آپ سے اَفْضَل نہ کوئی ہوا ہے، نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے۔ اس انتہائی فضیلت، مقام اور مرتبے کے باوُجُود خواہشِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  دیکھئے! کتنی پیاری ہے۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  فرماتے ہیں: میرا دِل کرتا ہے کہ کاش! اَمِّی جان زندہ ہوتیں، میں نماز پڑھ رہا ہوتا، میری اَمِّی جان سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا مجھے آواز دیتیں تو میں نماز توڑ کر جلدی سے اَمِّی جان کے پاس پہنچ جاتا۔([1])

یہ ہے سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا سبق...!! اَصْل میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہمیں سکھا رہے ہیں کہ اے میرے غُلامو...!! تم چاہے کتنے ہی اُونچے ہو جاؤ! تمہیں کیسی ہی ڈگریاں مِل جائیں، کتنے ہی بڑے افسر بن جاؤ! اس سب کے باوُجُود ماں باپ کا ادب اور احترام ہمیشہ کرتے ہی رہنا ہے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ایک اہم شرعی مسئلہ

یہاں شرعِی مسئلہ سُن لیجئے! *ماں باپ کسی بڑی مصیبت میں ہوں اور بیٹے کو بُلائیں، اس وقت بیٹا چاہے فرض نماز بھی پڑھ رہا ہو تو حکم ہے کہ نماز توڑ کر ماں باپ کی خِدْمت میں پہنچے، بعد میں نماز دُہرا لے *اگر نفل پڑھ رہا تھا، ماں باپ کو معلوم نہیں کہ وہ نفل پڑھ رہا


 

 



[1]... شعب الایمان، باب فی بر الولدین، جلد:6، صفحہ:195، حدیث:7881۔