Book Name:Faizan e Imam e Azam
اماموں کے امام) حضرت اِمامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا *مُبَارَک نام: نعمان*آپ کے والِدِ صاحب کا نام: ثابِت جبکہ *کنیت: ابوحنیفہ ہے، یوں آپ کا پُورا نام: ابوحنیفہ نعمان بن ثابت ہے*اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ 70ہجری میں عراق کے مشہور شہر کوفہ میں پیدا ہوئے اور 80 سال کی عمر میں 2 شعبان شریف 150 ہجری کو وفات پائی۔ آپ کا مزار مبارَک بغداد شریف میں ہے۔([1])
امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ شانِ اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
ہو نائبِ سرورِ دو عالَم، اِمامِ اعظم ابوحنیفہ!
سراجِ اُمّت فقیہِ اَفْخَم، اِمامِ اعظم ابو حنیفہ!
ہے نام نُعمان ابنِ ثابِت، ابو حنیفہ ہے ان کی کنیت
پکارتا ہے یہ کہہ کے عالم، اِمامِ اعظم ابوحنیفہ!([2])
وضاحت: اِمامِ اعظم امام ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ علم و حکمت میں نائبِ رسول ہیں، اُمّت کے لئے روشن سورج ہیں، انتہائی ماہِر مفتی و عالِمِ دین ہیں۔
ہر نماز کے بعد دُعا کیا کیجئے!
عَلَّامہ خطیب تَبْریْزِی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے لکھا ہے: اَئمۂ زُہد (یعنی تصوف و طریقت کے امام) فرماتے ہیں: اہْلِ اسلام پر لازم ہے کہ اپنی نمازوں کے بعد اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے لئے دُعائیں کیا کریں کیونکہ اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اُمّت کی خیر خواہی کرتے ہوئے سُنّت اور عِلْمِ فقہ کی حفاظت فرمائی ہے۔([3])