Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

آپ اَمِّی جان کو یُوں جواب دے دیجئے! ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی...!! اپنے زمانے کے سب سے بڑے عالِمِ دِین ہیں اور اَمِّی جان کے سامنے کیسے انجان بن جایا کرتے تھے۔ ہمارے ہاں تو بچے چار ڈگریاں حاصِل کر لیں تو انہیں ماں باپ جاہِل نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں *ابوجان! آپ کو پتا ہی کیا ہے؟ *آپ پُرانے زمانے کے ہو، اب دَور بدل چُکا ہے *اب تو بھئی ٹیکنالوجی (Technology)کا زمانہ ہے، آپ ابھی بھی پُرانے دور میں جی رہے ہو۔ ایسے بےادبی والے جملے لوگ بولتے ہیں۔ اَلْاَمَان ْوَالْحَفِیْظ...!! ارے بھائی! ذرا سوچئے تو سہی! *جنہوں نے انگلی پکڑ کر ہمیں چلنا سکھایا*جنہوں نے اپنا پیٹ کاٹ کر یعنی اپنی بھوک خواہشات اور ضروریات کی قربانی دے کر*محنتیں کر کے ہمیں پڑھایا، لکھایا، بڑا کیا، اتنی ساری ڈگریاں دِلْوائیں، کیا یہی ہیں جنہیں کچھ آتا جاتا نہیں ہے...؟ یہ ذِہن میں رکھ لیجئے! جس پڑھے لکھے کو اپنے ماں باپ جاہِل نظر آتے ہوں، وہ چاہے کتنا بھی پڑھا ہوا ہو، حقیقت میں نُورِ عِلْم سے مَحْرُوم ہے۔

پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اَمِّی جان سے محبّت

آپ کو پتا ہے اس کائنات میں سب سے بڑے عالِم کون ہیں؟ میرے اور آپ کے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ...!! جنہیں اگلے پچھلوں کے تمام عُلُوم عطا فرما دئیے گئے۔ جن کے متعلق اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُؕ    (پارہ:5، سورۂ نساء:113)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور آپ کو وہ سب کچھ سکھا


 

 



[1]... مناقب ابی حنیفہ للموفق، الباب السادس عشر فی ذکر بر ہ بوالدیہ...الخ، جز:1،  صفحہ:253۔