Faizan e Imam e Azam

Book Name:Faizan e Imam e Azam

شان ہے...! ذرا تَصَوُّر تو باندھیئے! اللہ پاک جو تمام جہانوں کا رَبّ ہے، وہ حکم فرماتا ہے کہ ہمارے محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے پیارے صحابی ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے رستے پر چلو...! معلوم ہوا؛ *حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سچے رستے کے مُسَافِر ہیں *حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا راستہ سیدھا جنّت کا راستہ ہے *حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا راستہ اللہ پاک تک پہنچانے والا راستہ ہے۔ لہٰذا جو بھی حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے نقشِ سیرت پر چلے گا، وہ اللہ پاک کی طرف رجوع لانے والا ہو گا اور اللہ پاک نے چاہا تو ضرور اللہ پاک کی بارگاہ میں بلند مقام والا ہو جائے گا۔

نہایت متقی و پارسا صدیقِ اکبر ہیں                تِقَی ہیں بلکہ شاہِ اَتْقِیَا صدیقِ اکبَرْ ہیں

اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْں ہیں آپ اِمَامُ الْمُسْلِمِیْں ہیں آپ   نبی نے جنّتی جن کو کہا صدیقِ اکبر ہیں

سبھی اصحاب سے بڑھ کر مُقَرَّب ذات ہے انکی   رفیقِ سرورِ اَرض و سما صدیقِ اکبر ہیں([1])

پیارے اسلامی بھائیو! امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے سیرتِ صدیق اکبر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کو اپنا آئیڈیل بنایا، الحمد للہ! اس کا فیضان آپ کو یہ مِلا کہ جس طرح حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ بہت ساری خوبیوں والے ہیں، آپ کے صدقے امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی بہت ساری خوبیوں کے مالِک ہو گئے۔آئیے! آپ کی سیرتِ پاک کے چند اَہَم پہلو سُنتے ہیں:

اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی پیاری سیرت

اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے خاص شاگِرد امام ابو یوسُف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:(1):اِمامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حرام کاموں سے ہمیشہ بچتے (2):عِلْمِ دین کے عِلاوہ بات کرنے سے ڈرتے (3): بہت زیادہ مجاہدہ (یعنی نیک کاموں میں بہت کوشش) فرماتے (4):دُنیا داروں کی اُن کے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:565-566ملتقطاً۔