Pul Sirat Ke 7 Marahil

Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil

حضرت حسن بصری    رحمۃُ اللہِ علیہ     نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ہنس رہا ہے ۔ فرمایا : اے جوان! کیا توپُل صِراط سے گزر چکا ہے ؟ عرض کی : نہیں ۔ پھر فرمایا : کیا یہ جانتا ہے کہ تو جنت میں جائے گا یا دوزخ میں ؟ عرض کی : نہیں ۔ فرمایا : فَمَا ھٰذَا الضِّحْکُ؟ یعنی پھر تیرا یہ ہنسنا کیسا ہے؟ (یعنی جب ایسی مشکلات تیرے سامنے ہیں اور تجھے اپنی نَجات کا بھی علم نہیں تو پھر کس خوشی پر ہنس رہا ہے ؟) اس کے بعد کسی نے کبھی بھی اُس کو ہنستے نہیں دیکھا۔ ([1])

کاش! ہمیں بھی ایسی توفیق مِل جائے، کاش! یہ نصیحتیں ہمارے دِل پر بھی اَثَر کر جائیں اور ہم قبر و حشر اور پُل صِراط پر سے گزرنے کی تیاری میں مَصْرُوف ہو جائیں۔

پل صِراط کے 7 مرحلے

روایات میں ہے: پُل صِراط کے 7 مرحلے ہیں، ان میں سے ہر مرحلے پر آدمی کو روکا جائے گا اور مختلف سُوال ہوں گے۔ کیا کیا سُوال ہوں گے؟ تَوَجُّہ سے سنیئے! اور غور بھی فرمائیے کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے ہم پر کیسے کیسے احسانات ہیں کہ جو مُعَاملات ہمیں پیش آنے والے تھے، ان سے مُتَعَلِّق پہلے ہی خبردار فرما دیا۔ تاکہ ہم ابھی سے اس کی تیاری کر لیں، پُل صِراط کے ان 7 مرحلوں کے 7 سُوالات کا جواب ابھی سے تیار کریں اور نجات کے حقدار ہو جائیں۔ ہر مرحلے کے سُوال کیا ہیں؟ سنیئے!

(1):پہلے مرحلے پر نماز کا سوال ہو گا

جب آدمی پہلا مرحلہ پار کر لے گا تو حکم ہو گا:

وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْـُٔوْلُوْنَۙ(۲۴) (پارہ:23، سورۂ صفت:24)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور انہیں ٹھہراؤ، بیشک ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔


 

 



[1]... تخویف من النار ، الباب السابع و العشرون...الخ، صفحہ:245 ۔