Pul Sirat Ke 7 Marahil

Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil

سے سخت تر ہے*مسلمان کی غیبت کرنے والا سُود سے بھی بڑے گناہ میں گرفتار ہے*غیبت کو اگر سمندر میں ڈال دیا جائے تو سارا سمندر بدبُو دار ہو جائے*غیبت کرنے والے کو جہنّم میں مُردار کھانا پڑے گا* غیبت مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مُترادِف ہے*غیبت کرنے والا عذابِ قبر میں گرفتار ہو گا! *غیبت کرنے والاتانبے کے ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے کو بار بار چھیل رہا ہو گا * غیبت کرنے والے کو اُس کے پہلوؤں سے گوشت کاٹ کاٹ کر کِھلایا جا رہا ہو گا*غیبت کرنے والا قیامت میں کتّے کی شکل میں اٹھے گا *غیبت کرنے والا جہنّم کا بندر ہو گا*غیبت کرنے والے کو دوزخ میں خود اپنا ہی گوشت کھانا پڑے گا*غیبت کرنے والا جہنّم کے کھولتے ہوئے پانی اور آگ کے درمیان موت مانگتا دوڑرہا ہو گا اور اس سے جہنّمی بھی بیزار ہوں گے* غیبت کرنے والا سب سے پہلے جہنّم میں جائے گا۔([1])

بخش دے میری ہر اِک خطا یاخُدا!                                                     فضل سے نیک بندہ بنا یاخُدا!

تُو بنا نیک نیکوں کے صدقے مجھے                                                 اور پابندِ سُنّت بنا یاخُدا!

غیبتوں، چغلیوں، عیب دریوں سے اور                           جھوٹ سے بھی مجھے تُو بچا یاخُدا! ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(6):چھٹے مرحلے پر پڑوسی سے مُتَعَلِّق  سوال ہو گا

پیارے اسلامی بھائیو! جب آدمی پُل صِراط کے پانچ مرحلے طَے کر لے گا، اب اسے چھٹے مرحلے پر روکا جائے گا، یہاں پڑوسیوں سے مُتَعَلِّق  سُوال ہو گا، پوچھا جائے گا کہ کیا پڑوسیوں کے ساتھ نیک سلوک کیا؟ اگر کیا ہو گا تو آدمی پُل صِراط پار کر لے گا، ورنہ


 

 



[1]... غیبت کی تباہ کاریاں، صفحہ:26۔

[2]...وسائلِ فِردَوس، صفحہ:9، 10 ملتقطاً۔