Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil
ہونے والی تکلیف کس طرح برداشت کرسکے گا؟ دُنیا میں ایک مچھر کے کاٹ لینے پر بے قَرار ہوجانے والا، جھوٹ بولنے کی وجہ سے قَبْر میں ہونے والے عذاب کو کس طرح سہہ سکے گا؟
اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہمیشہ سچ بولیں، جھوٹ سے ہمیشہ ہی بچتے رہا کریں۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پُل صِراط کا بیان سُنا، بطورِ خاص 7 قسم کی بُرائیاں ہیں جو پُل صِراط پر پھنسا سکتی ہیں (1):نماز نہ پڑھنا (2):امانت میں خیانت کرنا (3):رشتے داروں سے بدسلوکی کرنا اور رشتے توڑنا (4): والدین کا ادب نہ کرنا (5):زبان سے گُنَاہوں بھری باتیں کرنا (6):پڑوسی کے حقوق ادا نہ کرنا (7):جھوٹ بولنا۔ اللہ پاک ہم سب کو ان ساری بُرائیوں سے محفوظ فرمائے۔ کاش! پُل صِراط سے بآسانی گزرنا اور شفاعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے جنّت میں پہنچنا نصیب ہو جائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مَنْ اَحْسَنَ الصَّدَقَۃَ فِی الدُّنْیَاجَازَعَلَی الصِراط جس نے دنیا میں اچھی طرح صدقہ دیا وہ پُل صِراط سے (آسانی کے ساتھ) گزر جائے گا۔ ([1])
اگر ہم بھی پُل صِراط پر باآسانی گزرنے کے خواہش مند ہیں تو ہمیں صدقہ دینے کی