Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil
چہرۂ مبارَک کا نُور چمکے گا، جو پل صِراط سے گزرنے والوں کو ڈھانپ لے گا، جسےچہرۂ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نُور کا جتنا حصّہ نصیب ہو گا، اسی کے مطابق وہ اتنی جلدی پُل صِراط پار کر پائے گا اور روزِ قیامت یہ نُورِ پاک درودِ پاک پڑھنے کے مطابق دیا جائے گا، جو دُنیا میں جتنا زیادہ درودِ پاک پڑھتا ہو گا، اسے اُتنا ہی زیادہ نُورِ مصطفےٰ نصیب ہو گا اور وہ اتنی ہی جلدی پُل صِراط کو پار کر لے گا۔ ([1])
پُل سے اُتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو جِبریل پَر بِچھائیں تو پَر کو خبر نہ ہو
کانٹا مِرے جگر سے غَمِ رُوزگار کا یُوں کھینچ لیجیے کہ جِگر کو خبر نہ ہو
فریاد اُمَّتی جو کرے حالِ زار میں ممکن نہیں کہ خیرِ بشَر کو خبر نہ ہو([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد