Pul Sirat Ke 7 Marahil

Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil

یہاں نماز سے مُتَعَلِّق پوچھا جائے گا، پس جس کی نمازیں پُوری ہوں گی، وہ پُل صِراط سے نَجات پائے گا، ورنہ ہلاکت میں پڑے گا۔([1])

اب ہم غور کر لیں؛ کیا ہم نمازیں پابندی کے ساتھ ادا کرتے ہیں...؟ آہ! افسوس! آج کل نمازوں میں بہت ہی سُستی پائی جاتی ہے، اَکْثَر تو وہ ہیں جو نماز پڑھتے ہی نہیں ہیں، جو پڑھنے والے ہیں، ان میں بھی ایک تعداد ایسی ہے جو کبھی 2 پڑھ لیتے ہیں، کبھی 4، کبھی کبھار پُوری 5 بھی پڑھ لیا کرتے ہیں اور جو پانچ وقت کے پکّے نمازی ہیں، ان میں بھی ایک تعداد ایسوں کی ہے جنہیں درست طریقے سے نماز پڑھنی نہیں آتی۔

نمازیں پانچ ہی فرض ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! نمازیں 2 یا 4 نہیں بلکہ پانچ ہی فرض ہیں، جو لوگ 2 یا 4 پڑھ کر دِل کو تسلی دے لیتے ہیں کہ میں نے آج اتنی نمازیں پڑھی ہیں، انہیں خُوش ہونے کی بجائے ڈر جانا چاہئے کہ 2 پڑھی ہیں تو 3 قضا بھی کر دی ہیں۔ اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان    رحمۃُ اللہِ علیہ    فرماتے ہیں :جس نے جان بوجھ کر ایک وَقت کی (نَماز) چھوڑی ہزاروں سال جہنم میں رہنے کا مستحق ہوا، جب تک توبہ نہ کرے اور اس کی قضا نہ کرلے۔([2])

نماز نہ پڑھنے کا عذاب

پیارے اسلامی بھائیو! نماز نہ پڑھنا بہت ہی سخت تَرِین گُنَاہ ہے۔ اللہ پاک قرآنِ


 

 



[1]... بستان الواعظین، مجلس فی ذکر المیزان و الصراط، صفحہ:85۔

[2]... فتاویٰ رضویہ، جلد:9، صفحہ:158۔