Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil
عادت بنانی ہو گی ۔صدقہ دینے کے بہت زیادہ فضائل ہیں:*صَدَقہ بُرائیوں کے 70دروازے بند کرتا ہے *صَدَقہ دینے والا قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا*صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے*صَدَقہ گُناہوں کو ایسے مِٹا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے *صَدَقہ آفتوں، بلاؤں کو روکتا ہے *صَدَقہ عُمْر کو بڑھاتا ہے *صَدَقہ بُری مَوت اور بُرے خاتمے سے بچاتا ہے *صَدَقہ اللہ پاک کے غضب کو بجھاتا ہے*صَدَقہ رزق میں وسعت اور مال کی کثرت کا باعث بنتا ہے *صَدَقہغربت و ناداری کو ختم کرتا ہے۔([1])اَلْغَرَض! صدقہ کئی بھلائیوں کے دروازے کھولتا ہے اور کئی بُرائیوں کے دروازے بند کرتا ہے۔ لہٰذا ہمیں خوب خوب صدقہ و خیرات دے کر اپنی قبر و آخرت کی بہتری کا سامان کرنا چاہئے۔
پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔اَلحمدُ لِلّٰہ! *کنز المدارس بورڈ کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ ہے *تقریبًا 16 ہزار 500 سے زائد جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس(درسِ نظامی)، مختلف تَخَصُّصَات (Specialization)، فرائض علوم کورسز کروائے جاتے ہیں *جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز)میں طلبا کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے *بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینے کے لئے اب تک تقریبًا 74ہزار 887 مدارس المدینہ بالغان و بالغات قائم کئے جا چکے ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعداد تقریبًا 4 لاکھ 26 ہزار سے