Pul Sirat Ke 7 Marahil

Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil

سلامتی، اور جہنم سے نَجات پانے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔([1])

خیانت نیکیوں کو کھا جاتی ہے

حدیثِ پاک میں ہے: حسد اور خیانت نیکیوں کو اس طرح کھا جاتے ہیں جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے([2]) *ایک حدیث شریف میں فرمایا: قیامت کے دن ہر خیانت کرنے والے کے لئے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا جس سے اس کی پہچان ہو گی۔([3])

خیانت کا سخت ترِین عذاب

روایات میں ہے: جو دُنیا میں خیانت کرے گا، روزِ قیامت اسے کہا جائے گا: اپنے بھائی کی اَمانَت لوٹاؤ! وہ عرض کرے گا: مولیٰ! وہ تو میں دُنیا ہی میں چھوڑ آیا، اب کہاں سے لوٹاؤں...؟ چنانچہ اس امانت کی مثل کوئی چیز جہنّم کی گہرائی میں ظاہِر کی جائے گی، اس خیانت کرنے والے کو کہا جائے گا: جاؤ! جہنّم کی گہرائی سے اُٹھا لاؤ! وہ جہنّم کی گہرائی میں اُترے گا، امانت اُٹھائے گا، یہ دُنیا کے تمام پہاڑوں سے زیادہ وزنی ہو گی، بندہ اسے کندھوں پر اُٹھا کر اُوپَر چڑھنا شروع کرے گا، چڑھتا جائے گا، چڑھتا جائے گا، جب جہنّم کے کِنارے پر پہنچ جائے گا تو امانت دوبارہ جہنّم کی گہرائی میں گِر جائے گی، یہ پِھر نیچے جائے گا، امانت اُٹھائے گا، اُوپَر چڑھے گا، جب عین کنارے کے قریب ہو گا تو امانت پِھر گِر جائے گی، جب تک اللہ پاک چاہے گا، اس کے ساتھ یہی مُعاملہ ہوتا رہے گا۔([4])


 

 



[1]... جہنم کے خطرات، صفحہ:67-68۔

[2]... کنز العمال، جز:3، جلد:2، صفحہ:186، حدیث:7441۔

[3]... بخاری، کتا ب الحیل، باب اذا غضب جاریۃ...الخ، صفحہ:1695، حدیث:6966۔

[4]... بستان الواعظین، مجلس فی ذکر المیزان و الصراط، صفحہ:86۔