Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil
(4):چوتھے مرحلے پر والدین سے متعلق سوال ہو گا
پیارے اسلامی بھائیو! پُل صِراط کے چوتھے مرحلے پر پِھر روکا جائے گا اور چوتھا سوال ہو گا: کیا تم نے والدین کے ساتھ نیک سلوک کیا؟ اگر کیا ہو گا تو بندہ نَجات پا جائے گا، ورنہ جہنّم میں گِر کر ہلاک ہو جائے گا۔([1])
اس سے معلوم ہوا؛ پُل صِراط پار کر کے جنّت تک پہنچنے کے لئے والِدَین کے ساتھ نیک سلوک کرنا بھی انتہائی ضروری ہے، ورنہ پُل صِراط پر پھنس کر جہنّم کے حقدار بھی بن سکتے ہیں۔
اس لئے ہمیں چاہئے کہ والدین کے ساتھ نیک سلوک کریں، ان کی خُوب خِدْمت بجا لائیں، ان کو دُکھ تکلیف ہر گز نہ پہنچایا کریں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ- (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:23)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تمہارے ربّ نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
ماں باپ کے ادب سے مُتَعَلِّق احادیثِ کریمہ
حدیث پاک میں ہے:اللہ پاک کی رِضا ماں باپ کی رِضا میں ہے اور اللہ پاک کی ناراضی ماں باپ کی ناراضی میں ہے *ایک حدیث شریف میں ہے: 3شخص جنت میں نہ جائیں گے (1): ماں باپ کا نافرمان(2): دیّوث (یعنی گھر والوں پر غیرت نہ کھانے والا)