Pul Sirat Ke 7 Marahil

Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil

(3) :مَردوں کی وضع بنانے والی عورت۔([1])

ظالِم والِدَین کی بھی فرمانبرداری لازِمی ہے

آخری نبی ، مکی مَدَنی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:  جس نے اس حال میں صُبح کی کہ اپنے ماں باپ کا فرمانبردار ہے ، اُس کیلئے صُبح ہی کو جنّت کے 2دروازے کُھل جاتے ہیں اور ماں باپ میں سے ایک ہی ہو تو ایک دروازہ کُھلتا ہے ۔ اورجس نے اِس حال میں شام کی کہ ماں باپ کے بارے میں اللہ پاک کی نافرمانی کرتاہے اس کے لئے صُبح ہی کو جہنّم کے 2دروازے کُھل جاتے ہیں اور (ماں باپ میں سے ) ایک ہوتو ایک دروازہ کھلتاہے ۔ ایک شخص نے عرض کی: اگرچِہ ماں باپ اُس پر ظلم کریں ۔ فرمایا: اگر چِہ ظلم کریں ، اگرچِہ ظلم کریں ،اگرچِہ ظلم کریں ۔([2])

دل دُکھانا چھوڑ دیں ماں باپ کا                                                           ورنہ اس میں ہے خسارہ آپ کا

پیارے اسلامی بھائیو! ماں باپ تو ماں باپ ہی ہوتے ہیں، ان کے ہم پر بہت سارے احسانات ہیں، ان کی بدولت ہم دُنیا میں آئے، آج ہم جو کچھ ہیں، ان ہی کی بدولت ہیں، لہٰذا اپنے اُوپَر یہ لازِم کر لیجئے! کہ ان سے نیک سلوک کرتے ہی رہنا ہے، ان کی طرف سے چاہے بظاہِر بُرائی ہی پہنچتی نظر آئے، پِھر بھی ان کے ساتھ بھلائی ہی کرتے رہنا ہے۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔

(5):پانچویں مرحلے پر زبان سے مُتَعَلِّق  سوال ہو گا

پیارے اسلامی بھائیو! پُل صِراط کے پانچویں مرحلے پر پانچواں سُوال زبان سے مُتَعَلِّق  ہو گا یعنی پوچھا جائے گا کہ تم نے اپنی زبان کو غیبت، چغلی وغیرہ گُنَاہوں سے بچایا کہ


 

 



[1]...  الترغیب و الترہیب، باب اللباس و الزینۃ، الترہیب من تشبیہ الرجال...الخ، صفحہ:681، حدیث:7۔

[2]... شعب الایمان، باب بر الوالدین، فصل فی حفظ حق الوالدین...الخ، جلد:6، صفحہ:206، حدیث:7916۔