Pul Sirat Ke 7 Marahil

Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil

جو غیر مسلم ہو گا، وہ کٹ کر جہنّم کی گہرائی میں جا گِرے گا۔([1])

 صحابئ رسول زار و قطار رَو دئیے

ایک مرتبہ صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن رَوَاحَہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  بہت روئے، آپ کو روتا دیکھ کر زوجہ محترمہ بھی رونے لگیں، خادِم نے آپ کو دیکھا تو وہ بھی رونے لگا، باقی گھر والوں نے دیکھا تو وہ بھی رونے لگے، جب یہ رِقَّت انگیز کیفیت ختم ہوئی، آنسوؤں کا سلسلہ کچھ تھما تو آپ نے پوچھا: تم لوگ کیوں روتے ہو؟ عرض کیا: آپ کو روتے دیکھا تو ہمیں بھی رونا آگیا۔ فرمایا: آج پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  پر یہ آیت نازِل ہوئی، جس میں فرمایا گیا:

وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ- (پارہ:16، سورۂ مریم:71)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تم میں سے ہرایک دوزخ پر سے گزرنے والاہے۔

آہ! اس میں یہ تو بتا دیا گیا کہ مجھے جہنّم پر سےگزرنا ہے مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ میں سلامتی سے گزر جاؤں گا یا نہیں گزر پاؤں گا۔([2])

صحابۂ کرام کا ایک مبارَک انداز

یہ تو ہم نے ایک صحابی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کا ذِکْرِ خیر سُنا! روایات میں ہے: عموماً صحابۂ کرام   رَضِیَ اللہُ عنہم  کا یہ معمول تھا کہ ان میں سے جب 2صحابی آپس میں ملتے تو ایک کہتے: کیا آپ تک یہ آیت پہنچی کہ آپ نے جہنّم پر سے گزرنا ہے؟ سامنے والے صحابی کہتے: جی ہاں! پہنچی ہے۔ پہلے صحابی کہتے: کیا یہ بھی بتایا گیا کہ آپ سلامتی سے گزر کر جہنّم سے نکل جائیں گے؟


 

 



[1]... صراط الجنان، پارہ:16، سورۂ مریم، زیرِ آیت:71، جلد:6، صفحہ:143-144 ملخصاً۔

[2]... تخویف من النار ، الباب السابع و العشرون...الخ، صفحہ:244 ۔