Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil
عبرت ہی عبرت ہے ۔اس میں یہ بھی غور فرمائیے کہ پہلے کے مسلمان کس قَدَرخوفِ خدا رکھنے والے ہُوا کرتے تھے! خوش نصیب نوجوان نےاللہ پاک کے ڈر کے سبب فوراًاپنی پھوپھی کے پا س خود حاضِر ہو کر صُلح کر لی۔ سبھی کو چاہئے کہ غور کریں کہ خاندان میں کس کس سے اَن بن ہے جب معلوم ہو جائے تو اب اگر شَرعی عذر نہ ہو تو فوراً ناراض رشتے داروں سے صُلح و صفائی کر لیں ۔اگرجھکنا بھی پڑے تو بے شک رِضائے الٰہی کیلئے جھک جائیں ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سر بلندی پائیں گے۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ یعنی جو اللہ پاک کے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ پاک اُسے بلندی عطا فرماتا ہے۔([1])
صلہ رحمی کے 10 فائدے
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت فقیہ ابو لیث سمرقندی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : صِلَۂ رِحْمی کرنے کے 10 فائدے ہیں: (1): اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے (2): لوگوں کی خوشی کا سبب ہے(3): فرشتوں کو خوشی ہو تی ہے (4): مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے(5): شیطان کو اس سے دُکھ پہنچتا ہے(6): عمربڑھتی ہے(7): رِزْق میں برکت ہو تی ہے(8): فوت ہوجانے والے مسلمان باپ دادا خوش ہوتے ہیں (9): آپس میں محبّت بڑھتی ہے(10): وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تا ہے،کیونکہ لوگ اس کے حق میں دعائے خیر کرتے ہیں ۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد