Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil
رَبِّ سَلِّم کی صدا لگا رہے ہوں، ہمیں اس دِل فِزا اور اطمینان بخش آواز پر وَجْد کرتےہوئے، کامیابی اور کامرانی کے ساتھ پُل صِراط پار کرنا نصیب ہو جائے۔
مغفرت کا ہوں تجھ سے سُوالی پھیرنا اپنے دَر سے نہ خالی
مجھ گنہگار کی اِلتجاء ہے یا خدا! تجھ سے میری دُعا ہے
آہ! رَنج و اَلم نے ہے مارا یااِلٰہی! مجھے دے سہارا
ایک غمگین دِل کی صدا ہے یا خدا! تجھ سے میری دُعا ہے([1])
روزِ حشر کا انتہائی خطرناک مرحلہ
پیارے اسلامی بھائیو! قیامت کا مُعاملہ سخت ہولناک اور خطرناک ہے*روزِ قیامت حساب کے انتظار میں کھڑے ہونا بھی ایک قیامت ہے*اللہ پاک کے حُضُور حاضِری بھی سخت تَرِین معاملہ ہے*میزان پر اَعْمال تُلنے کا مرحلہ بھی انتہائی سخت ہے *اور پُل صِراط سے گزرنا تو بہت ہی سخت تَرِین ہے، شاید قیامت کے معاملات میں سب سے خطرناک مرحلہ پُل صِراط ہی کا ہے۔ اس میں مزید مشکل یہ کہ کوئی نیک ہے یا گنہگار، پرہیزگار ہے یا بدکار و بدکردار، کوئی کیسا بھی ہے، ہر ایک کو پُل صِراط سے گزرنا ہی ہو گا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ- (پارہ:16، سورۂ مریم:71)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تم میں سے ہرایک دوزخ پر سے گزرنے والاہے۔
اس آیت کا ایک معنیٰ یہ ہے کہ پُل صِراط جو جہنّم کی پشت پر رکھا جائے گا، ہر ایک کو اس پر سے گزرنا ہے، ہاں! جو مسلمان ہو گا، وہ اس سے سلامتی کے ساتھ گزر جائے گا اور