Pul Sirat Ke 7 Marahil

Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil

فرمائیں! دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَحَبَّنِیْ كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                          جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

دعاکرنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ  مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ دُعَا مؤمِن کا ہتھیار ہے۔([2]

اے عاشقانِ رسول ! دعا مانگنا سُنَّتِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہے *ہمارے پیارے آقا، دو عالم کے داتا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کثرت سے دعائیں مانگا کرتے تھے *بعض مُحَدِّثین نے سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی مبارک دُعاؤں کے مُتَعَلِّق  پُوری پُوری کتابیں بھی لکھی ہیں، مثلاً کھانا کھانے کی دُعا، پانی پینے کی دُعا، سوتے وقت کی دُعا، نیند سے اُٹھ کر پڑھنے کی دُعا، دُودھ پینے کی دُعا، کپڑا پہننے کی دُعا۔ غرض ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   روز مَرَّہ کے کاموں سے پہلے بھی دُعائیں پڑھا کرتے تھے *آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    یہ دعا کَثْرت سے مانگا کرتے تھے: ([3])

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَة (پارہ:2،سورۂ بقرۃ: 201)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:  اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما


 

 



[1]...تاریخ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]...مسند ابی یعلی، جلد:2، صفحہ:123، حدیث:1812۔

[3]...بخاری، کتاب:الدعوات، صفحہ:1574، حدیث:6389۔