Pul Sirat Ke 7 Marahil

Book Name:Pul Sirat Ke 7 Marahil

*یہ رات اپنے ربّ کی عبادت کرنے کی رات ہے کہ جو بندہ اس رات اللہ پاک کی عبادت کرتا ہے اللہ پاک اس پر جنّت کو واجِب کر دیتا ہے۔([1])* جو بندہ اس رات کو اللہ پاک کی عبادت میں گزارے گا اللہ پاک اس کا دِل مُردَہ نہیں فرمائے گا۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس  نے عیدین (یعنی عیدالفطر اورعید الاضحٰی) کی رات طلبِ ثواب کیلئےقیام کیا ،اُس دن اُس کا دِل نہیں مرے گا، جس دن (لوگوں کے) دِل مرجائیں گے۔([2])*تمام عاشقانِ رسول خصوصاً اعتکاف کرنے والوں کو چاہیے کہ یہ رات مسجدوں میں اللہ پاک کی عبادت میں گزاریں کہ حضرت ابراہیم نَخَعی    رحمۃُ اللہِ علیہ    فرماتے ہیں : بزرگا نِ دین    رحمۃُ اللہِ علیہ   م اعتکاف کرنے والےکیلئے اس بات کوپسند فرماتے تھے کہ عید الفطر کی رات  مسجدہی میں گزاریں۔([3])

شش عید کے روزں  کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول! رَمَضان شریف کے بعد شوّال شریف کی آمدآمد ہے۔ خوش نصیب مسلمان اس مہینے میں عید الفطر کے بعد 6 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔آئیے ان روزوں کے فضائل سنتے ہیں تاکہ ہمارا یہ روزے رکھنے  اور ان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کا ذہن بنے، چنانچہ*حدیثِ پاک میں ہے: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر 6دن شَوّال میں روزے رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔([4])*جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدشَوّال  میں 6روزے رکھے۔ توایسا ہے جیسے عمر بھرکا روزہ رکھا۔([5])*خَلیلِ مِلَّت  مفتی محمد خلیل خان


 

 



[1]...الترغیب و الترہیب، کتاب العیدین، الترغیب فی احیاء لیلتی العیدین، صفحہ:373، حدیث:2۔

[2]...ابن ماجہ، کتاب الصیام، باب فیمن قام فی لیلتی العیدین، صفحہ:284، حدیث:1782۔

[3]... فیضان رمضان،صفحہ:279، 280۔

[4]... مجمع الزوائد، کتاب الصیام، باب فیمن صام  ...الخ،جلد:3، صفحہ:322،  حدیث:5102۔

[5]... مسلِم، کتاب الصیام، باب استحباب صوم...الخ، صفحہ:424،  حدیث: 1164۔